Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 16

مؤلف: مدیر : خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

امام مهدی حقیقت کیاہے؟فسانہ کیاہے؟ شیخ خلیق الرحمن قدر[1] امام مہدی کےظہورکے بارے میں اہل السنۃ والجماعۃ کا چودہ سوسالہ یہ نظریہ ہے کہ آپ آخری دور میں مکہ مکرمہ میں ظہور پذیر ہوں گے مسلمانوں کی قیادت کریں گے،امت مسلمہ میں خلافت قائم کریں گے۔اللہ کی زمین پر عدل وانصاف پرمبنی حقیقی شریعت نافذکریں گے۔ جس کے نتیجے میں امن وآشتی اورسکون سے انسانیت کوواسطہ پڑےگا۔الغرض خلافت راشدہ کی بھولی بسری یادیں تازہ ہوجائیں گی۔ البتہ یہ ذہن نشین رہے کہ حقیقی امام مہدی کی آمد سے پہلے بہت سے لوگ مہدی ہونےکادعوی کریں گے ،زیرنظرمضمون میں ایسے جھوٹے اوردنیا پرست لوگوں کاپردہ چاک کیاجائے گا۔اوران شاءاللہ صحیح احادیث کی روشنی میں بے دین طبقوں کی فریب کاریوں ۔۔۔حکومت ودولت کے طلب گار علمائے سوء کی دھوکے بازیوںکی بھی وضاحت کی جائےگی، نیزساتھ حقیقی امام مہدی کے بارے میں اہل السنۃ کا کیا نظریہ اسے ہے؟ اسے بھی تفصیلاً تحریر کیا جائے گا۔ سیدناعبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ بیان کرتےہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’لاتذھب الدنیاحتی یملک العر ب رجل من أهل بيتى يواطئ اسمه اسمى
x
صفحہعنوان
1خواتین کا حقیقی تحفظ اور حالیہ بِل
17حدیث کی صحت و ضعف میں اختلاف اور اس کے اسباب
29سیرت سید نا ابوبكر صديق رضی اللہ عنہ (حیات وفات ،دروس ونصیحتیں)
48انبیاء علیہم السلام،صحابہ کرا م اور دیگربرگزیدہ ہستیوں
66امام مهدی حقیقت کیاہے؟فسانہ کیاہے؟
81مائنڈ کا سیٹ نہ ہونا..........؟
84باطل افکار ونظریات کی تردید میں علمائے اہلحدیث کی خدمات
Flag Counter