Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 21

مؤلف: خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

115
پلاسٹک سرجری کی شرعی حیثیت خالدحسین گورایہ[1] عصرِ رواں میں دنیا نے جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کی ہے وہیں طب جراحی میں بھی ایک نام پیدا کیاہے اور مختلف قسم کی سرجریاں متعارف کرائی ہیں ۔ اس قسم کی سرجری کو متعارف کرانے والے زیادہ تراہل مغرب ہیں اوران کے ہاں حلال وحرام عام انسان کی زندگی سے ہٹ کر چیز ہے ۔ اور دین ان کا ذاتی وشخصی اور پرائیوٹ مسئلہ ہے اس لئے ان کے ہاں حلال وحرام کی تمیز نہیں ہے۔ مارکیٹ کی طلب کو دیکھتے ہوئے جس چیز کی مانگ مارکیٹ میں ہوتی اسے تیار کرکے وہ مارکیٹ میں لانچ کر دیتے ہیں ۔ لیکن دین اسلام کسی بھی عمل کو انجام دینے سے پہلے اس کی حلت وحرمت کی پوزیشن معلوم کرنے کا حکم دیتاہے۔اس لئے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے : ’لاْ یبِعْ فِی سُوْقِنَا إِلاْ مَنْ قَدْ تَفَقَّہ فِی الدِّینِ . [2]وإلا أَكَلَ الرِّبَا شَاءَ أم أَبَى‘. ’’ ہمارے بازار میں وہی آدمی سودا بیچے جو دینی معاملات ( یعنی حلال وحرام ) سے واقف ہو ، اگر ایسا نہیں کرے گا تو وہ چاہتے نہ چاہتے بھی سود خوری میں مبتلا ہوجائے گا ۔‘‘
x
صفحہعنوان
2(اداریہ)
8ہر کام میں اللہ کی مدد حاصل کریں ۔۔۔ مگر کیسے؟
29تخلیق ِ انسانی کے مراحل حدیث ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روشنی میں
44سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی كثر ت مرویات ایك جائزہ
60مقدمہ
80بدعت اور اس کی حقیقت
115پلاسٹک سرجری کی شرعی حیثیت
129کچھ ایسا کیجئے کہ اللہ مسکرا دے!
133بچوں کی تربیت کے رہنما اصول
Flag Counter