Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 21

مؤلف: خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

(اداریہ) ’’مولانا امین احسن اصلاحی اپنے حدیثی و تفسیری نظریات کی روشنی میں ‘‘ (محترم حافظ صلاح الدین یوسف کا گراں قدر تحفہ) مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ [1] ایک عرصے سے مولانا امین احسن اصلاحی کے تفسیری اور حدیثی نظریات کے حوالے سے فکرمند تھا کہ کاش کوئی مردِ مجاہد یہ فرض کفایہ ادا کرے۔ تفسیر قرآن کے حسین پردے میں جو ’’تدبر‘‘ کی درانتی انھوں نے چلائی ہے اسے بے نقاب کرے۔ فیصل آباد میں ایم فل یا ڈاکٹریٹ کرنے والے کئی حضرات کو اسی عنوان پر کام کرنے کی ترغیب دی، مگر افسوس کسی نے اس پر توجہ نہ دی۔ ان کی پر اسرار خاموشی بے سبب بھی نہیں ۔ یہ قرعہ فال بالآخر فاضل اجل مفسر قرآن حضرت مولانا حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کے حصے میں آیا جنھوں نے ’’مولانا امین احسن اصلاحی اپنے حدیثی اور تفسیری نظریات کی روشنی میں ‘‘ کے عنوان سے ایک ضخیم کتاب لکھ کر اصلاحی صاحب کی استخفافِ حدیث کی ناروا روش کو طشت از بام کیا۔ صحیح احادیث کا انکار، صحیح بخاری اور موطأ امام مالک پر ان کی یلغار، محدثین کرام بالخصوص امام محمد بن مسلم زہری کے بارے
x
صفحہعنوان
2(اداریہ)
8ہر کام میں اللہ کی مدد حاصل کریں ۔۔۔ مگر کیسے؟
29تخلیق ِ انسانی کے مراحل حدیث ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روشنی میں
44سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی كثر ت مرویات ایك جائزہ
60مقدمہ
80بدعت اور اس کی حقیقت
115پلاسٹک سرجری کی شرعی حیثیت
129کچھ ایسا کیجئے کہ اللہ مسکرا دے!
133بچوں کی تربیت کے رہنما اصول
Flag Counter