Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 21

مؤلف: خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

18. زخم یاچوٹ لگنے کےوقت سیدناجابر رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ جنگ احدمیں اکیلےطلحہ بن عبداللّٰہ نےگیارہ (11)مردوں کی طاقت کےبرابربہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئےلڑائی کی یہاں تک کہ ان کے ہاتھ کوچوٹ لگی اوران کی انگلی کٹ گئی جس سےان کی چیخ نکل گئی تورسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’لَوْقُلْتَ بِسْمِ اللّٰہِ لَرَفَعَتْكَ الْمَلائِكَةُ‘[1]”اگرتم اس وقت’’ بسم اللّٰہ‘‘ کہتےتواللّٰہ کےفرشتےتجھےاٹھالیتےاورلوگ تمہاری طرف دیکھتےرہتے۔“ 19.معاشی تنگدستی و پریشانی کے وقت رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: تمہیں کس بات نے روکا ہے کہ تم رزق کی تنگی و پریشانی کےوقت جب بھی گھرسےباہرنکلوتویہ دعاپڑھو: ’ بِسْمِ اللّٰہِ عَلَى نَفْسِی وَمَالِی وَدِینِی اللَّہمَّ رَضِّنِی بِقَضَائِكَ وَبَارِكْ لِی فِیمَا قُدِّرَلِیْ حَتَّٰى لا أُحِبَّ تَعْجِیلَ مَا أَخَّرْتَ وَلا تَأْخِیرَ مَا عَجَّلْتَ‘ ”میں اللّٰہ کانام لیتاہوں اپنےنفس،مال اوردین پر،اےاللّٰہ مجھےاپنےفیصلے پرراضی رکھ ،اورجورزق تونے میرےلئے مقررفرمایاہےاس میں برکت ڈال دے تاکہ میں یہ نہ چاہوں کہ جس کام کوتو(اپنی حکمت کے مطابق) میرےلئےمؤخرکردےوہ جلدی ہوجائےاورجس کام کو تو(اپنی حکمت کے مطابق) میرےلئےجلدی کردے وہ مؤخر ہوجائے ۔“ 20. بازارمیں داخل ہوتےوقت رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم بازارمیں داخل ہوتےوقت یہ دعاپڑھتےتھے: ’بِسْمِ اللّٰہِ اللَّہمَّ إِنِّی أَسْأَلُكَ خَیرَ ہذِہ السُّوقِ وَخَیرَ مَا فِیھَا،وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ
x
صفحہعنوان
2(اداریہ)
8ہر کام میں اللہ کی مدد حاصل کریں ۔۔۔ مگر کیسے؟
29تخلیق ِ انسانی کے مراحل حدیث ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روشنی میں
44سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی كثر ت مرویات ایك جائزہ
60مقدمہ
80بدعت اور اس کی حقیقت
115پلاسٹک سرجری کی شرعی حیثیت
129کچھ ایسا کیجئے کہ اللہ مسکرا دے!
133بچوں کی تربیت کے رہنما اصول
Flag Counter