Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 21

مؤلف: خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

27.روزانہ صبح ا ور شام رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’جوشخص صبح وشام تین تین مرتبہ یہ دعاپڑھےگاتواس کوکوئی بھی چیز ہرگزنقصان نہیں پہنچا سکےگی۔‘‘ ’ بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِی لَا یضُرُّ مَعَ اسْمِہ شَیءٌ فِی الْأَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاءِ وَہوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ‘ ” میں اللّٰہ کے نام کی مدد کےساتھ (اپنےسارےکام،شروع کرتاہوں ) کہ جس کےنام کےہوتےہوئےآسمان وزمین میں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچاسکتی اوروہ سب کچھ سننےوالا اورجاننے والاہے۔“[1] 28. دم کرتےوقت دم جھاڑسےمتعلقہ بہت سے اذکار و وظائف اور دعاؤں کےشرع میں ’’بسم اللّٰہ ‘‘ کہناکئی احادیث میں مذکورہے۔ 29. ہر تکلیف ، درد اور بیماری میں خود پر دَم کرتے وقت سیدناعثمان بن ابی العاص کہتے ہیں کہ میں نےاپنےبدن کی بیماری کی شکایت رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کےپاس پیش کی توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاکہ:’’ درد والی جگہ پرہاتھ رکھ کرتین مرتبہ’بسمِ اللّٰہِ‘ ’’اللّٰہ کے نام کی مدد کے ساتھ‘‘ کہو اورسات 7مرتبہ یہ دعاپڑھو:’أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہ مِن شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحاذِرُ‘”میں اللّٰہ تعالیٰ کی عزت اورقدرت کی پناہ میں آتاہوں ہراُس چیز کےشرسے جومیں محسوس کرتاہوں اورجس کامجھےاندیشہ و خوف ہے۔“[2]
x
صفحہعنوان
2(اداریہ)
8ہر کام میں اللہ کی مدد حاصل کریں ۔۔۔ مگر کیسے؟
29تخلیق ِ انسانی کے مراحل حدیث ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روشنی میں
44سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی كثر ت مرویات ایك جائزہ
60مقدمہ
80بدعت اور اس کی حقیقت
115پلاسٹک سرجری کی شرعی حیثیت
129کچھ ایسا کیجئے کہ اللہ مسکرا دے!
133بچوں کی تربیت کے رہنما اصول
Flag Counter