Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 21

مؤلف: خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا مانگاکرتے تھے: ’یامقلب القلوب ثبت قلبی علی دینک‘ ’’اے دلوں کے پھیرنے والے!میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدمی عطافرما۔‘‘ جب ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما نے اس بابت استفسار کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’إن القلوب بین إصبعین من أصابع الرحمن یقلبھا کیف یشاء‘[1] یعنی:’’تمام انسانوں کے دل اللہ تعالیٰ کی دوانگلیوں کے بیچ میں ہیں ،اللہ تعالیٰ جیسے چاہے ان دلوں کو پھیر دے۔‘‘ اس حدیث کا ایک اہم ترین درس یہ ہے کہ زندگی میں انسان کے ظاہری اعمال پر قطعاً حکم نہ لگایاجائے،کیونکہ ہر انسان کی سعادت یا شقاوت اس کے خاتمہ پر قائم ہے،لہٰذا ایک برائی میں لتھڑے ہوئے انسان کیلئے ممکن ہے کہ اس کاخاتمہ توبہ اورعمل صالح پر ہوجائے،اور آپ اسے برا ہی کہتے رہیں ،یہ آپ کیلئے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا موجب ہوگا،لہٰذا ایسا حکم لگانے سے یکسر گریزکیاجائے جس کی زد میں خود آنے کا اندیشہ ہو۔(واللہ المستعان ) (جاری ہے)
x
صفحہعنوان
2(اداریہ)
8ہر کام میں اللہ کی مدد حاصل کریں ۔۔۔ مگر کیسے؟
29تخلیق ِ انسانی کے مراحل حدیث ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روشنی میں
44سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی كثر ت مرویات ایك جائزہ
60مقدمہ
80بدعت اور اس کی حقیقت
115پلاسٹک سرجری کی شرعی حیثیت
129کچھ ایسا کیجئے کہ اللہ مسکرا دے!
133بچوں کی تربیت کے رہنما اصول
Flag Counter