Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 14

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مارچ 1972

دنیا کے لئے غم کھانا فضول ہے۔ 33. گوش کن پند اے پسراز بہر دنیا غم مخور گفتمت روشن حدیثے گرتوانی دار گوش یہ امر پایہ تحقیق کو پہنچ چکا ہے کہ دنیا اور کارِ دنیا فانی ہے۔ 34. جہاں وکارِ جہاں جملہ ہیچ در ہیچست ہزار بار من ایں نکتہ کردہ ام تحقیق غم و شادی اگر گذشتنی ہیں تو بہتر یہی ہے کہ ہر وقت دل کو خوش رکھا جائے۔ 35. حافظا چوں غم و شادیٔ جہاں درگذر است بہتر آنست کہ من خاطرِ خود خوش دارم میں اپنے کمزور بازوؤں کی وجہ سے خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ان میں مردم آزاری کے لئے زور نہیں ۔ 36.من ازبازوئے خود وارم بسے شکر کہ زور مردم آزاری نہ دارم!! دوستوں کے ظلم کا شکوہ دشمنوں سے نہیں کرنا چاہئے۔ 37. آشنایانِ رہِ عشق گرم خوں بخورند کافرم گر بشکایت برِ بیگانہ روم! اس مضمون کو اساتذۂ اردو نے بھی غلو آمیز رنگینی کے ساتھ پیش کیا ہے چنانچہ شکوہ اک بت کا ہے محشر میں خدا کے سامنے آشنا کا ہے گلہ نا آشنا کے سامنے! (ناسخؔ) ہم نہیں وہ کہ کریں خون کا دعویٰ تجھ پر بلکہ پوچھے گا خدا بھی تو مُکر جائیں گے (ذوقؔ) ذوقؔ کے شعر کی امتیازی خوبیاں حافظؔ و ناسخؔ کے شعروں پر غیر جانبدارانہ نظر ڈالنے سے معلوم ہوتی ہیں ۔ جان سے ہاتھ دھو لینا آسان ہے لیکن ولی دوستوں سے قطع تعلق مشکل ہے۔ 38.از جاں طمع بریدن آساں بود و لیکن از دوستانِ جانی مشکل تواں بریدن راز پوشی ذریعۂ نجات ہے۔ 39.بہ پیر میکدہ گفتم کہ چیست راہِ نجات؟ بخواست جامِ مے و گفت راز پوشیدن
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر محرم الحرام
5ماهِ محرم كی شرعی اور تاريخی حيثيت
17حدیث اُطلُبُوا العلم ولو بالصِّین کی تحقیق
20حضرت خواجہ حافظ شیرازی رحمہ اللہ کا ناصحانہ کلام
32اے خدا بخش دے ہم گنہگار ہیں
34سماع۔ امام نابلسی رحمہ اللہ کا نقطۂ نظر
38غم
39محمد مار میڈیوک پکتھال رحمہ اللہ
45انتخاب
47تعارف و تبصرۂ کتب
Flag Counter