جن لوگوں کے اقوال میں اعمال کی روشنی نہیں ان کی باتوں سے پرہیز لازم ہے۔ 40.عناں بمیکدہ خواہیم تاخت زیں مجلس! کہ وعظِ بے عملاں واجب ست نشنیدنبوڑھوں کی نصیحت بختِ جوان سے بھی اچھی ہے۔ 41. جوانا سر متاب از پند پیراں کہ رائے پیر از بخت جواں بہزمانہ کی آنکھیں نہیں کہ وہ علم و جہل کے حسن و قبح پر نظر ڈال سکے۔ 42. جہل من و علمِ تو فلک راچہ تفاوت آنجا کہ بصر نیست چہ خوبی و چہ زشتیانسان کا رشتۂ اختیار دستِ قدرت میں ہے۔ 43. در دائرۂ قسمتِ ما نقطۂ پرکاریم لطف آنچہ تو اندیشی حکم آنچہ تو فرمائیدوست کیمیائے سعادت ہے۔ 44. دریغ درد کہ تا ایں زماں نہ دانستم کہ کیمیائے سعادت رفیق بود رفیقطریقِ عشق میں خود بینی و خود آرائی کفر ہے۔ 45.فکرِ خود و رائے خود در عالمِ رندی نیستکفر است دریں مذہب خود بینی و خود رائییہ ہیں وہ جواہر ریزے جن کی لمعانیاں محفلِ فکر و عقل میں شمعِ بصیرت جلا رہی ہیں ۔ لیکن دل دادانِ تصوف ان نصیحت آمیز شعروں میں دستِ فکر ڈال کر الٰہیات کے رموز و اسرار نکالنے کی فکر میں تھے۔