Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 21

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: نومبر 1972

روضۂ اقدس کی زیارت کی نیت سے حرمین کاسفر کیسا ہے؟ قبر کی زیارت اور سفر کے بارے میں وارد احادیث کا جائزہ شیخ حماد بن محمد انصاری (شنقیطی) عربی سے ترجمہ: پروفیسر مدینہ یونیورسٹی پروفیسر حافظ ثناء اللہ خاں (ایم اے) الحمد للہ ربّ العالمین والصّلٰوۃ والسّلام علٰی نبّینا مُحمّد واٰله وصحبه اجمعین وبعد مسئلہ: دو شخص اس بات پر جھگڑتے ہیں کہ کیا مسجد نبوی کے بغیر صرف روضۃ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے زیارت کی نیت سے سفر کرنا جائز ہے؟ اس کے لئے شرعی فتویٰ مطلوب ہے۔ جواب: شروع اسلام میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو قبروں کی زیارت سے روک رکھا تھا کیونکہ لوگ نئے نئے بت پرستی چھوڑ کر مسلمان ہوئے تھے لیکن بعد میں یہ حکم واپس لے لیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کنت نھیتکم عن زيارة القبور فزوروھا فانھا تذكركم الآخرة میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا لیکن اب اس کی اجازت اور ترغیب دیتا ہوں کیونکہ یہ تمہیں موت اور آخرت یاد دلاتی ہے۔ اس طرح مردوں کو تو اجازت دے دی گئی لیکن عورتوں کے لئے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اس کی ممانعت باقی رہی جیسا کہ ابو داؤد اور ترمذی وغیرہ کی حدیث میں عبد اللہ بن عباس سے اس کی وضاحت موجود ہے: لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زائرات القبور (الحدیث) یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ۔ [1]
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر عورتوں کے لئے سیاسی مناصب اور ملازمتیں
11روضۂ اقدس کی زیارت کی نیت سے حرمین کاسفر کیسا ہے؟
22بڑھے چلو
23موجودہ نظامِ تعلیم اور دینی تعلیم کی بڑھتی ہوئی اہمیت
32فیشن پرستی
35اسلام کا آئین ہے تسخیر دو (۲) عالم
36تجزیۂ افکار کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا منصب تشریع بھی ہے؟
41تعارف و تبصرہ کتب
Flag Counter