Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 21

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: نومبر 1972

تجزیۂ افکار کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا منصب تشریع بھی ہے؟ مولانا عزیز زبیدی واربرٹن معزز معاصر ’’بینات‘‘ ستمبر 1972ء میں مولانا نبوری دیو بندی کا ایک مضمون بعنوان ’’منصبِ رسالت اور سنت کا تشریعی مقام‘‘ شائع ہوا ہے۔ مولانا بنوری نے جامع ترمذی کی ایک شرح معارف السنن لکھی ہے، جس کا ایک مقدمہ ’’عوارف المنن‘‘ کے نام سے الگ حریر فرمایا ہے، مندرجہ ذیل مضمون مولانا مووف کے اسی مقدمہ کے ایک باب کا ترجمہ ہے ادارہ بینات نے پیش کیا ہے۔ اس میں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے منصبِ تشریع پر روشنی ڈ الی گئی ہے۔ مضمون جتنا علمی ہے افسوس! ویسا واضح اور مرتب نہیں ہے۔ مولانا بنوری اس میں لکھتے ہیں : قرآنِ حکیم کی وہ آیات جن میں نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کے منصبِ تنفیذِ احکام شرعیہ کی تائید ہوتی ہے اور یہ ثابت ہوتا ہے کہ احکامِ شرعیہ اوامر ہوں یا نواہی، اصل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نافذ فرماتے ہیں اور قرآنِ کریم ان کی تصدیق و تائید کرتا ہے۔‘‘ (بینات ستمبر 1972ء ص ۱۸) وَمَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِیْ کُنْتَ عَلَیْھَا میں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تشریع و تجویز کو وَمَا جعلنا فرما کر اپنی تشریع و تجویز قرار دیا۔‘‘ (ص 20-21) لہٰذا ثابت ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا منصب ہی تشریع و تنفیذِ احکامِ الٰہیہ ہے خواہ قرآنِ عزیز میں ان احکام کا ذِکر آیا ہو یا نہ آیا ہو، قرآنِ عزیز تو آپ کے نافذ کردہ احکام کی تصدیق و توثیق کرتا ہے اسی لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم احکامِ الٰہیہ کے نفاذ میں قرآن کریم اور وحیِ متلو کا انتظار نہیں کرتے تھے۔‘‘ (ص 21) اذان کی ابتداء اور تشریح صاحبِ شریعت علیہ الصلوٰۃ والسلام کی رائے اور ذوقِ معصوم کے ذریعے عمل میں آئی۔ (ص 22) اس پر تفصیلی تبصرہ تو پھر سہی بشرطیکہ وقت ملا۔ سر دست ہم اس پر علمائے دیو بند اور ائمہ احناف کا مسلک پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ آپ موازنہ کر سکیں ۔
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر عورتوں کے لئے سیاسی مناصب اور ملازمتیں
11روضۂ اقدس کی زیارت کی نیت سے حرمین کاسفر کیسا ہے؟
22بڑھے چلو
23موجودہ نظامِ تعلیم اور دینی تعلیم کی بڑھتی ہوئی اہمیت
32فیشن پرستی
35اسلام کا آئین ہے تسخیر دو (۲) عالم
36تجزیۂ افکار کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا منصب تشریع بھی ہے؟
41تعارف و تبصرہ کتب
Flag Counter