Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 34

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: مارچ و اپریل 1974ء

آپصلی اللہ علیہ وسلمسے دوری اور دشمنی کے اظہار کے مختلف رُوپ ہیں۔ جنہیں دیکھ کر شیطان اور اس کے چیلے خوش ہوتے ہیں اور مزید حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ افسوس مسلمان اس حدیث کو بھول گیا کہ شرم اور ایمان کبھی علیحدہ نہیں ہو سکتے۔ اور محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلمسے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔ برے اخلاق میں عبادات ضائع ہو جاتی ہے۔ اور دکھاوے کی ہر نیکی برباد ہو جاتی ہے۔ اور رزق حرام کے ساتھ عبادت قبول نہیں ہوتی۔ یہ تمام فراموشیاں شیاطین مغرب کی پیدا کردہ ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ مسلمان کبھی ذلیل اور مغلوب نہیں ہو سکتا۔ جب تک کہ اس کا تعلق حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلماور آپ کے اسوۂ حسنہ سے ہے اور وہ اس پاکیزہ تعلق کو ختم کرنے کے لئے ہمہ تن مصروف ہیں۔ اور ان کا مطمعِ نظریہ ہے ؎ یہ فاقہ کش جو موت سے ڈرتا نہیں ذرا روحِ محمدصلی اللہ علیہ وسلماس کے بدن سے نکال دو فکرِ عرب کو دے کے فرنگی تخیّلات اسلام کو حجاز و یمن سے نکال دو آج باطل قوتوں کی سازشوں کو سمجھنے اور اپنی نیتوں کو درست کرنے اور محمد مصطفےٰصلی اللہ علیہ وسلمسے محبت کی بنیاد پر اپنی زندگی ان کے اسوۂ حسنہ کے مطابق ڈھالنے اور نئی نسل کو محمدصلی اللہ علیہ وسلمعربی کی تعلیم دینے اور باہمی اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے۔ جس کے بعد ان شاء اللہ وہ دن دور نہ ہو گا کہ یہی راندے ہوئے مسلمان اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا مستحق بنا لیں گے۔ اور مشرق و مغرب کی قیادت مسلمانوں کے ہاتھ میں آجائے گی۔ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے۔ وَاَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِیْنَ اگر تم ایماندار ہو تو دنیا بھر میں غالب تم رہو گے۔ واٰخر دعوانا ان الحمد للّٰہ رب العالمین۔
x
صفحہعنوان
3ہستیٔ بے مثالصلی اللہ علیہ وسلم
7حُبِّ رسولصلی اللہ علیہ وسلمکے تقاضے
11انسانی تاریخ کا حیرت انگیز معجزہ
15حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلماور معجزات
20کمالِ عبدیّت
21رسولِ مقبولصلی اللہ علیہ وسلمایک مقنّن کی حیثیت سے
30رہِ خُلد ہے راہِ کوئے محمدصلی اللہ علیہ وسلم
31رسولِ اکرمصلی اللہ علیہ وسلمبحیثیت تاجر
43مطالعۂ سیرتِ نبویصلی اللہ علیہ وسلمکی ضرورت و اہمیت
48محمدّی صلی اللہ علیہ وسلمانقلاب
Flag Counter