Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 34

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: مارچ و اپریل 1974ء

ثریاؔ بتول (ایم۔اے) رسولِ اکرمصلی اللہ علیہ وسلمبحیثیت تاجر یوں تو نوعِ انسانی کے بلند پایہ طبقوں میں ہزاروں لاکھوں انسان نمایاں ہیں۔ جنہوں نے اپنی زندگیاں اپنے بعد میں آنے والے لوگوں کے لئے مشعلِ راہ اور نمونہ کے طور پر پیش کی ہیں مگر ان کی طویل فہرست میں سے انبیائے کرام کی سیرت ہی بطورِ خاص عوام الناس کے لئے اسوہ اور بہترین نمونہ ہیں۔ کیونکہ ان کی سیرتیں ہر لحاظ سے بے داغ اور ان کا دامن حسنِ اخلاق و کردار سے آراستہ و پیراستہ ہیں۔ پھر اس گروہ انبیاء میں سے بھی حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلمکی سیرت سب سے زیادہ درخشاں اور تاباں ہے۔ جملہ انبیائے کرام اپنی امتوں کو وعظ و نصیحت فرماتے ہیں رہے۔ انہیں عذابِ الٰہی سے ڈراتے رہے اور اللہ تعالیٰ کے اجر و ثواب اور انعامات کے حصول کے لئے ترغیب و تحریص دیتے رہے۔ بعض انبیاء نے اپنی امتوں کوظالم و سفاک بادشاہوں کے پنجہ استبداد سے بھی نجات دلائی۔ مگر ان انبیاء کا دائرہ کار محدود تھا۔ وہ اس وعظ و نصیحت، انداز و تبشیر، ترغیب و تحریص یا بصورتِ بعض فرعونی و نمرودی طاقتوں سے نجات و آذادی سے آگے نہ بڑھ سکی۔ لیکن حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلمکی ذات ہمہ صفت موصوف تھی۔ آپ کو تاباں و درخشاں شریعت دے کر اللہ تعالیٰ نے بہت سے اہم مناصب بیک وقت مرحمت فرما دیئے تھے۔ آپ ایک جلیل القدر پیغمبر اور نبی آخر الزمان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نظریاتی فلاحی ریاست کے بانی بھی تھے۔ اس طرح اگر آپصلی اللہ علیہ وسلممصلحِ اعظم تھے تو ایک بے نظیر سیاستدان بھی۔ قائدِ لشکر تھے تو عظیم فاتح بھی۔ اگر عظیم سربراہِ مملکت تھے تو بے عدیل قاضی القضاۃ
x
صفحہعنوان
3ہستیٔ بے مثالصلی اللہ علیہ وسلم
7حُبِّ رسولصلی اللہ علیہ وسلمکے تقاضے
11انسانی تاریخ کا حیرت انگیز معجزہ
15حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلماور معجزات
20کمالِ عبدیّت
21رسولِ مقبولصلی اللہ علیہ وسلمایک مقنّن کی حیثیت سے
30رہِ خُلد ہے راہِ کوئے محمدصلی اللہ علیہ وسلم
31رسولِ اکرمصلی اللہ علیہ وسلمبحیثیت تاجر
43مطالعۂ سیرتِ نبویصلی اللہ علیہ وسلمکی ضرورت و اہمیت
48محمدّی صلی اللہ علیہ وسلمانقلاب
Flag Counter