Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 34

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: مارچ و اپریل 1974ء

سے مکمل آگہی کے بغیر یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک مسلمان صحیح معنوں میں مسلمان بن سکے اور رضائے الٰہی کے حصول کی منزلِ مراد کو پہنچ سکے۔ (۳) سورہ بقرۃ میں ارشاد ہوا ہے: ﴿وَکَذَالِکَ جَعَلْنٰکُمْ اُمَّةً وَّسَطًا لِّتَكُوْنُوْا شُھَدَآءَ عَلَي النَّاسِ وَيَكُوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَيْكُمْ شَھِيْدًا﴾ ’’اور اسی طرح ہم نے تمہیں ايك ’’اُمتِ وسط‘‘ بنایا ہے تاکہ تم دنیا کے لوگوں پر گواہ ہو اور رسولصلی اللہ علیہ وسلمتم پر گواہ ہو۔‘‘ اس آیت شریفہ میں اُمّتِ مسلمہ کو ’’امت وسط‘‘ قرار دیا گیا ہے، اور امتِ وسط کی حیثیت سے اس کا بنیادی فریضہ لوگوں پر حق کی شہادت قائم کرنا ہے۔ نیز یہ بتایا گیا ہے کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکا منصب اس اُمّت کے اوپر حق کی شہادت قائم کرنا ہے۔ معلوم ہوا کہ شہادتِ حق کا جو کٹھن فریضہ حضورصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنی پوری حیاتِ مبارکہ میں انجام دیا، بعینہٖ وہ فریضۃ حضورصلی اللہ علیہ وسلمکے بعد آپصلی اللہ علیہ وسلمکی امت پر عائد ہوتا ہے اور اس کے امتِ وسط ہونے کا یہ تقاضا ہے کہ وہ اپنے فریضے کو ادا کرے۔ اگر وہ اپنے اس اہم اور بنیادی فریضے کو ادا نہیں کرتی تو اللہ تعالیٰ کے ہاں اس جرم میں پکڑی جائے گی کہ اس نے اپنے فرض کی ادائیگی میں کوتاہی کی، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ تمام لوگ اُلٹا اس کے خلاف گواہی دینے کے لئے کھڑے ہو جائیں جن تک دینِ حق کا صحیح پیغام اس کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے نہ پہنچ سکا ہو گا، بلکہ اس صورت میں تو اس کا یہ جرم، کہیں زیادہ سنگین نوعیت اختیار کر جائے گا جب کہ دینِ حق کی صحیح شہادت ادا کرنا تو ایک طرف اس امت کے بعض افراد یا گروہوں کا غلط طرزِ عمل خدا کے سچے دین کی غلط نمائندگی کرنے اور اس طرح لوگوں کو اس سے برگشتہ کرنے اور دُور ہٹانے کا سبب بنا ہو۔ اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اگر ہم نبی آخر الزمانصلی اللہ علیہ وسلمکے اُمّتی ہونے کی بنا پر ایک طرف ایک عظیم سعادت سے مشرف ہوئے ہیں تو دوسری طرف ایک بڑی بھاری ذمہ داری کا بوجھ بھی ہمارے کندھوں پر ڈالا گیا ہے، اور حقیقت یہ ہے کہ ہم اس سعادت کے سزاوار ٹھہرتے ہی اُس صورت میں ہیں جبکہ ہم اپنی ذمہ داری کو کما حقہ سمجھیں اور شہادتِ حق کے اس فریضے کو کمال احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کریں جو اُمّت مسلمہ میں شامل ہونے کی وجہ سے ہمارے اوپر عائد ہوتا ہے۔ اس فریضے سے عہدہ بر آ ہونے کے لئے ہماری اوّلین ضرورت یہ ہے
x
صفحہعنوان
3ہستیٔ بے مثالصلی اللہ علیہ وسلم
7حُبِّ رسولصلی اللہ علیہ وسلمکے تقاضے
11انسانی تاریخ کا حیرت انگیز معجزہ
15حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلماور معجزات
20کمالِ عبدیّت
21رسولِ مقبولصلی اللہ علیہ وسلمایک مقنّن کی حیثیت سے
30رہِ خُلد ہے راہِ کوئے محمدصلی اللہ علیہ وسلم
31رسولِ اکرمصلی اللہ علیہ وسلمبحیثیت تاجر
43مطالعۂ سیرتِ نبویصلی اللہ علیہ وسلمکی ضرورت و اہمیت
48محمدّی صلی اللہ علیہ وسلمانقلاب
Flag Counter