Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 35

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمان مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: مئی وجون 1974

آخر میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل مختصراً بیان کر دیئے گئے ہیں۔ (۷) نام کتاب : میلاد النبی صفحات : ۵۲ قیمت : ایک روپیہ ۸۷ پیسہ نام کتاب : دو عیدین (عید الفطر اور عید الاضحیٰ) صفحات : ۶۹ قیمت : دو روپیہ انیس پیسہ ناشر : مکتبہ ظفر ناشران قرآنی قطعات بالمقابل جامع مسجد محلہ فیض آباد گجرات مولانا ابو الکلام آزاد رحمہ اللہ کے مضامین و مقالات کے مجموعے جس کثرت سے شائع ہوئے ہیں۔ اسی قدر کتابت و طباعت میں کور ذوقی کا ثبوت دیا گیا ہے۔ مولانا کے گراں قدر مضامین اور تصانیف کی اشاعت صُوری طور پر اسی انداز پر ہونی چاہئے تھی جس کو وہ مستحق ہیں۔ مکتبہ ظفر کی شائع کردہ یہ دونوں کتابیں دیکھ کر طبیعت خوش ہوتی ہے۔ ناشر نے حسنِ ذوق کا ثبوت دیا ہے۔ دو رنگوں میں آفسٹ کی طباعت ہے۔ جہاں تک موضوعات کا تعلق ہے۔ عنوانات سے واضح ہیں۔ مولانا آزاد کی تحریر پر کچھ لکھنا چھوٹا منہ اور بڑی بات کے مترادف ہے۔ (۸) نام کتاب : اسلام کا تعارف مؤلف : وحید الدین خان صفحات : ۳۲ صفحات قیمت : ۴۰ پیسے ناشر : مکتبہ معاویہ، ۶/۱۱ بی ون ایریا، لیاقت آباد کراچی نمبر ۱۹ وحید الدین خان مدیر ہفت روزہ ’الجمیعت‘ دہلی اپنی کتاب ’علم جدید کا چیلنج‘ کی وجہ سے خاصے معروف ہیں۔ ان کا یہ دلچسپ مضمون ’مکتبہ معاویہ‘ نے تبلیغی غرض سے شائع کیا ہے۔
x
صفحہعنوان
3ایمان کی تکمیل اچھے اخلاق سے ہوتی ہے
6جائزے
11گِر گِر کے پہنچتے ہیں سرِ بام ہمیشہ
12سورۂ بقرہ
21فرضی خلیفۂ بلا فصل اور وصی رسول اللہ کے ایک دلچسپ وکیل
39تعارف و تبصرہ کتب
Flag Counter