Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 284

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: نومبر و دسمبر 2004ء

”جس نے تین بہنوں یا تین لڑکیوں یا دو لڑکیوں یا دو بہنوں کی پرورش کی، اس کے لئے جنت ہے۔“ اس مفہوم کی متعدد روایات کتب ِحدیث میں موجود ہیں جن میں لڑکیوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت کی بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ اسلام کی انہی تعلیمات و ہدایات کا نتیجہ ہے کہ بہت سے گھرانوں میں اگرچہ جہالت کی وجہ سے لڑکیوں کی پیدائش پر کراہت کا اظہار کیا جاتا ہے، لیکن جہاں تک ان کی پرورش اور تعلیم و تربیت کا تعلق ہے، کسی بھی مسلم گھرانے میں اس میں کوتاہی نہیں کی جاتی اور بچیوں کو شہزادیوں کی طرح پالا اور رکھا جاتاہے۔ خواتین کے لئے مردوں کو ہدایات اسلامی معاشرے میں عورت کی چار حیثیتیں ہیں : وہ کسی کی بیٹی ہے، کسی کی بہن ہے، کسی کی بیوی اور کسی کی ماں ہے۔ اسلام نے ان چاروں حیثیتوں میں اس کی عزت و احترام کی تلقین و تاکید کی ہے۔ بیٹی اور بہن کی حیثیت سے اس کی تعلیم و پرداخت کا مختصر ذکر تو گزرچکا ہے۔ ٭ بحیثیت ِبیوی کے اس کے لئے جو تعلیم دی گئی ہے، وہ حسب ِذیل آیات واحادیث سے واضح ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَمِنْ آيٰتِه أَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِّنْ أَنْفُسِکُمْ أَزْواجًا لِّتَسْکُنُوْا إليها وَجَعَلَ بَيْنَکُمْ مَّوَدَّةً وَّرَحْمَةً﴾ (الروم:۲۱) ”اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمہارے لئے تم ہی میں سے جوڑے پیدا کئے تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو اور اس نے تمہارے درمیان مودّت و رحمت پیدا فرما دی۔“ اس آیت ِکریمہ میں ایک توعورت کو مرد کے لئے وجہ ِتسکین بتلایا، جس سے اس کی اہمیت و عظمت واضح ہے۔ دوسرے، دونوں صنفوں کے تعلق کی نوعیت کو واضح کیا کہ ان کے مابین کشاکش اور تناوٴ کی بجائے اُلفت و محبت اور شفقت و رحمت کا رشتہ قائم ہونا اور رہنا چاہئے۔ ایک دوسرے مقام پر عورت کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید اس طرح کی: ﴿وَعَاشِرُوْهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ فَإنْ کَرِهْتُمُوْهُنَّ فَعَسٰی أَنْ تَکْرَهُوْا شَيْئًا وَيَجْعَلَ اللهُ فِيهِ خَيْرًا کَثِيًرًا﴾ (النساء:۱۹) ”عورتوں کے ساتھ اچھا برتاوٴ کرو، اگر وہ تمہیں ناپسند ہوں (تب بھی ان سے نباہ کرو)
x
صفحہعنوان
2قرآن و سنت سے متصادم قانون سازی
26’غیرت کے نام پر قتل‘ کی سزا شرعی اور قانونی نقطہ نظر
69آئین میں مجوزہ نئی حکومتی ترامیم ؟
82طبقہ نسواں کے لئے اسلامی تعلیمات
97مسلمان عورت اور کارزارِ حیات
102آزادیٴ نسواں کا فریب
107تحریک’ نا زَ ن ‘ایک ناقدانہ جائزہ
119آزادئ نسواں یا فحاشی کا فروغ؟
129خواتین کی تعلیم وتربیت، اہمیت، مقاصد رکاوٹیں اور مطلوبہ لائحہ عمل
Flag Counter