Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 284

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: نومبر و دسمبر 2004ء

ہوسکتا ہے کہ جس کو تم ناپسند کرتے ہو، اس میں اللہ تعالیٰ خیرکثیر پیدافرما دے۔“ ایک اور مقام پر عورت کے حقوق کا ان الفاظ میں تذکرہ فرمایا: ﴿وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَيهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ﴾ (البقرۃ:۲۲۸) ”ان عورتوں کے لئے (مردوں پر) معروف کے مطابق وہی (حقوق) ہیں جو عورتوں پر (مردوں کے لئے) عائد ہوتے ہیں ۔“ احادیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنی اُمت کو بڑی تاکید فرمائی ہے۔ فرمایا: (إن من أکمل المومنين إيمانا أحسنهم خلقا وألطفهم باهله) (جامع الترمذي،الإیمان،باب في استکمال الإيمان والزيادة والنقصان،ح: ۲۶۱۲) ”کامل ترین موٴمن وہ ہے جو اخلاق میں سب سے بہتر اور اپنے بیوی بچوں پر سب سے زیادہ مہربان ہو۔“اور فرمایا: (خيرکم خيرکم لأهله وأنا خيرکم لأهلي) (سنن ابن ما جہ، النکاح، باب حسن معاشرۃ النساء ،ح:۱۹۷۷) ”تم میں سب سے بہتر وہ ہے ، جواپنی بیوی کے حق میں سب سے بہتر ہے اور میں اپنے گھر والوں کے لئے سب سے بہتر ہوں ۔“ ایک اور روایت میں اس کو یوں بیان فرمایا: (خيارکم خيارکم لنسائهم) ”تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنی عورتوں کے حق میں بہتر ہے۔“ (ایضاً،ح:۱۹۷۸ء) حجۃ الوداع کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اہم باتیں اپنی اُمت کو ارشاد فرمائیں ، ان میں ایک یہ بھی تھی:(استوصوا بالنساء خيرا فإنهن عندکم عوان) (سنن ابن ماجہ، النکاح، باب حق المراۃ علی الزوج، ح:۱۸۵۱) ”عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، وہ تمہارے پاس اسیر (قیدی) ہیں ۔“ ایک موقع پر کچھ عورتوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر اپنے خاوندوں کی شکایتیں کیں تو آپ نے ایسے مردوں کی بابت فرمایا: (فلا تجدون أولئک خيارکم)(سنن ابن ماجہ، النکاح، باب ضرب النساء ح:۱۹۸۵) ”ان لوگوں کو تم اپنے میں بہتر نہیں پاوٴ گے۔“ ایک اور حدیث میں نیک عورت کو بہترین متاع قرا ردیا گیا ہے: (خير متاع الدنيا ؛ المرأة الصالحة)
x
صفحہعنوان
2قرآن و سنت سے متصادم قانون سازی
26’غیرت کے نام پر قتل‘ کی سزا شرعی اور قانونی نقطہ نظر
69آئین میں مجوزہ نئی حکومتی ترامیم ؟
82طبقہ نسواں کے لئے اسلامی تعلیمات
97مسلمان عورت اور کارزارِ حیات
102آزادیٴ نسواں کا فریب
107تحریک’ نا زَ ن ‘ایک ناقدانہ جائزہ
119آزادئ نسواں یا فحاشی کا فروغ؟
129خواتین کی تعلیم وتربیت، اہمیت، مقاصد رکاوٹیں اور مطلوبہ لائحہ عمل
Flag Counter