Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 304

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: 2006ء

شخصیات، دینی شعارات اورعبادت گاہوں کو نشانہ نہیں بنایا، لیکن مقامِ افسوس ہے کہ گذشتہ چند برسوں میں ہی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی اہانت کو ایک مسلسل اور مذموم روایت بنالیا گیا ہے، کبھی مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآنِ مجید کی مثل خود ساختہ قرآن (مثلاًفرقان الحق وغیرہ) تیار کرکے بڑے پیمانے پر پھیلائے جاتے ہیں اور کبھی معاذ اللہ قرآنِ عظیم کو ہی باتھ روم اور ٹوائلٹ میں بہا نے کی جسارت کی جاتی ہے۔ کبھی اسلامی شعار’ حجاب‘ کے خلاف دنیا کے مختلف ملکوں میں تحریکیں اُٹھتی ہیں تو کبھی داڑھی کو مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اسلام کی تمام تعلیمات کو طنز واستہزا کی بھینٹ چڑھانا اور اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا عالمی میڈیا کا معمول بن چکا ہے۔ میرے خیال میں رواداری اور باہمی احترام کا یہ سبق دیگر مذاہب کو بھی دیا جانا چاہئے !! جنابِ صدر! دنیا آج بے چینی اور بدامنی کا شکار ہے۔ ان حالات میں مذاہب کو امن وسکون کے قیام کے سلسلے میں اپناکردار ادا کرنے کے لئے میدانِ عمل میں اُترنا چاہئے۔ سیکولر دانشوروں کا یہ دعویٰ ہے کہ دنیا میں بے اطمینانی مذاہب کی پیدا کردہ ہے لیکن یہ محض الزام تراشی ہے۔ دراصل انسان کو اللہ سے کاٹ کر مادّیت اور حرص وہوا کا بندہ بنادینے سے دنیا میں بے اطمینانی اور بے سکونی پیدا ہوئی ہے۔ تمام مذاہب محبت اور رواداری، انسانیت، اللہ کی بندگی، قربانی اور اخلاقِ کریمانہ کی دعوت دیتے ہیں ۔ اسلام جو اللہ کا آخری دین ہے، اس کابنیادی پیغام ہی ربّ ذوالجلال کی بندگی اور اس کے سامنے سرتسلیم خم کرلینا ہے۔ ’اسلام‘ کا لفظی مطلب ہی ’امن وآشتی‘ ہے، اس کے باوجود اسلام کو دہشت گردی کے الزام سے متہم کیا جاتا ہے۔ انسان کا اپنے خالق کو بھلا دینا دنیا میں بے اطمینانی،بے چینی اور باہمی اختلاف کا بنیادی سبب ہے۔ دوسرے الفاظ میں انسان کے اجتماعی معاملات اور ریاستی اُمور کواللہ کی رہنمائی سے نکال کر اپنے جیسے چند انسانوں کے ہاتھ میں دے دینا مسائل کی جڑ ہے۔ اہل کتاب اور اسلام کے علمبرداروں کے لئے یہ بہترین وقت ہے کہ وہ مل جل کر مشترکہ اہداف کے لئے کام کریں اور لوگوں کو اپنے جیسے انسانوں کی بندگی سے نکال کر اللہ کی بندگی میں لانے٭ کی مشترکہ ٭ اہل نجران کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مراسلہ میں یہ دعوت دی: ((فإني أدعوکم إلی عبادۃاللّٰه من عبادۃ العباد إلی عبادۃاللّٰه وأدعوکم إلی ولایۃ العباد من ولایۃ العباد)) (دلائل النبوۃ از بیہقی: ۲۱۲۶)
x
صفحہعنوان
2پوپ بینی ڈکٹ کے اسلام پر اعتراضات کا جائزہ
20’اسلام میں غیرمسلموں سے حسن سلوک‘
27نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان کے تقاضے اور مقامِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم
41تین طلاقوں کا مسئلہ! کتاب وسنت کی روشنی میں
53عربی دانی کا ایک اور نادر نمونہ
64صاحب ’ِاشراق‘ کے اسرار و رُموز
66بلادِ اسلامیہ میں غیر مسلموں کے عام حقوق
86’پاکستان میں مغرب کی ثقافتی یلغار‘
Flag Counter