Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 343

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: دسمبر 2010 و جنوری 2011

جب اس نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین میں زبان کھولی آپ کی ہجو کا ارتکاب کیامسلمانوں کو تکلیف دی تو رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ «من لکعب بن الأشرف فإنه قد آذی اللہ ورسوله» کون ہے جو اس کا کام تمام کرے گا یہ اللہ اور اس کے رسول کو اذیت دیتاہے۔ پھر محمد بن مسلمہ اس مہم کے لئے آگے بڑھے ۔ چند صحابہ نے ان کا ساتھ دیا اور اُنہوں نے جاکر کعب بن اشرف کوکیفر کردار تک پہنچایا۔ [1] 2. دوسری دلیل : ابورافع سلام بن ابی الحقیق بھی یہودی تھا، اس کا کام رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت پہنچانا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق بد گمانی پھیلانا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے خلاف بھی مہم بھیجی اور عبد اللہ بن عتیق کو ذمہ دار ی سونپی اوراُ نہوں نے جاکر اس کا کام تمام کردیا ۔ [2] قرآن وسنت کے دلائل اس امر کے متقاضی ہیں کہ شانِ رسالت میں گستاخی کے مرتکب شخص، چاہے وہ مسلم ہو یا کافر کا زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ۔ اِجماع امت اور اقوال اہل علم سے ثبوت امام ابو یوسف رحمہ اللہ نے کتاب الخراج میں یہ بات نقل فرمائی ہے کہ : وأیما مسلم سبّ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أو کذبه أو عابه أو تنقصه فقد کفر باللہ وبانت منه امرأته فان تاب وإلا قتل وکذلك المرأة ... ’’ جس مسلمان نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دی ، آپ کی تکذیب یا توہین کی تو وہ کافر ہوگیا ، اس کی عورت اس سے جدا ہوجائے گی ، اگرتوبہ کرتا ہے ۔ورنہ قتل کردیا جائے گا اسی طرح (گستاخ )عورت بھی (یہی سزا پائے گی)۔ ‘‘ مطرف نے مالک رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ ’’من سبّ النبی صلی اللہ علیہ وسلم من المسلمین قُتل ولم یستتب‘‘ ’’ مسلمانوں میں سے جس نے بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دی قتل کردیا جائے گا اور توبہ قبول
x
صفحہعنوان
2قانونِ توہین رسالت: منظوری اورخاتمے کے مابین
21مسلم اورغیرمسلم شاتم رسول کی سزا
30توہین رسالت کی سزا پر اُٹھائے جانیوالے اعتراضات
37حقوق النبی اور شاتم رسول کی توبہ کا حکم
49اَوقاتِ نماز مع مکروہ اَوقاتِ نماز
57قانونِ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور عاصمہ جہانگیر کا کردار
76آسیہ مسیح اور قانونِ توہین رسالت
79محرم الحرام کی اہمیت اور واقعۂ کربلا کی حقیقت
86خلافتِ راشدہ اور وراثت ِانبیا٭
94اِمام شافعی رحمہ اللہ اور مسئلۂ تدلیس
123امام قرافی رحمہ اللہ اور اُن کی کتاب ’الفروق‘ کا تعارف
131مسئلہ توہین رسالت پر علماے اہلحدیث کا متفقہ فتویٰ
135مکاتیب و مراسلات
Flag Counter