Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 343

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: دسمبر 2010 و جنوری 2011

تحقیق و تنقید حافظ زبیر علی زئی٭ اِمام شافعی رحمہ اللہ اور مسئلۂ تدلیس ماہنامہ ’محدث‘نومبر ۲۰۱۰ء کے شمارے میں التحقیق والتنقیح في مسئلۃ التدلیس کے نام سے ایک مضمون شائع ہوا جس میں صاحب ِمضمون نے تدلیس کے حکم کے سلسلے میں امام شافعی رحمہ اللہ کے قول کو بعض دلائل کی بنا پر مرجوح قرار دیا۔ مدلس کی روایت کے قابل قبول ہونے کے بارے میں امام شافعی اور دیگر ائمہ حدیث کا اختلاف ہے اور یہ مسئلہ اس لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کہ ان دو موقفوں میں سے کسی ایک کے ماننے پر اکثر روایات کے ردّو قبول کا انحصار ہے ۔حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ جو علوم حدیث پر گہری نظر رکھتے ہیں نے زیر نظر مقالہ میں سابقہ موقف پر تعاقب کیا ہے اور شائع شدہ مقالہ کے دلائل کا جائزہ لینے کے بعد، اپنے دلائل پیش کرکے امام شافعی کے موقف کو ہی اَرجح قرار دیاہے۔ (کامران طاہر) روایتِ حدیث میں تدلیس یعنی تدلیس فی الاسناد کے بارے میں محدثین کرام کا مشہور مسلک ومذہب یہ ہے کہ جس راوی سے سند میں تدلیس کرناثابت ہو تو اُس کی عَنوالی روایت ضعیف ہوتی ہے، مثلاً شیخ اِرشاد الحق اثری حفظہ اللہ نے لکھا ہے: ’’اور محدثین کا اس پر اتفاق ہے کہ قتادہ رحمہ اللہ مدلس ہے جیسا کہ آئندہ اس کی تفصیل آ رہی ہے اور اس پر بھی اتفاق ہے کہ مدلس کا عنعنہ موجب ِضعف ہے۔ لہٰذا اس کی سند کو صحیح کہنا محل نظر ہے۔ ‘‘ ( توضیح الکلام:۱/ ۱۳۰، دوسرا نسخہ ص ۱۳۷) مولانا اَثری حفظہ اللہ نے مزید فرمایا: ’’ اور یہ طے شدہ اُصول ہے کہ مدلس کی معنعن روایت قبول نہیں ۔ ‘‘ ( توضیح الکلام :۲/ ۷۶۵، دوسرا نسخہ ۱۰۳۰) محترم اثری صاحب نے کئی مدلس راویوں کی مُعَنعن(عن والی)روایات پر جرح کی اور ان روایات کو غیر صحیح قرار دیا۔ مثلاً :
x
صفحہعنوان
2قانونِ توہین رسالت: منظوری اورخاتمے کے مابین
21مسلم اورغیرمسلم شاتم رسول کی سزا
30توہین رسالت کی سزا پر اُٹھائے جانیوالے اعتراضات
37حقوق النبی اور شاتم رسول کی توبہ کا حکم
49اَوقاتِ نماز مع مکروہ اَوقاتِ نماز
57قانونِ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور عاصمہ جہانگیر کا کردار
76آسیہ مسیح اور قانونِ توہین رسالت
79محرم الحرام کی اہمیت اور واقعۂ کربلا کی حقیقت
86خلافتِ راشدہ اور وراثت ِانبیا٭
94اِمام شافعی رحمہ اللہ اور مسئلۂ تدلیس
123امام قرافی رحمہ اللہ اور اُن کی کتاب ’الفروق‘ کا تعارف
131مسئلہ توہین رسالت پر علماے اہلحدیث کا متفقہ فتویٰ
135مکاتیب و مراسلات
Flag Counter