Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 343

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: دسمبر 2010 و جنوری 2011

رائع کامران طاہر اَوقاتِ نماز مع مکروہ اَوقاتِ نماز اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر دن رات میں پانچ وقت نماز فرض کی ہے اور اسی طرح ہر نماز کو بھی اس کے وقت پر پڑھنے کا حکم فرمایا جیساکہ اس کا ارشاد ہے: ﴿إنَّ الصَّلـٰوةَ کَانَتْ عَلَی الْمُوْمِنِيْنَ کِتَابًا مَّوْقُوْتًا﴾ (النساء:۱۰۳) ’’بے شک مؤمنوں پر نماز مقرر ہ وقت میں فرض کی گئی ہے۔‘‘ پانچوں نمازوں کا ابتدائی وقت سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : فصلی الظهر حين زالت الشمس وکان الفيء قدر الشراک ثم صلی العصر حين کان الفيء قدر الشراک وظِلِّ الرجل ثم صلی المغرب حين غابت الشمس ثم صلی العشاء حين غاب الشفق ثم صلی الفجر حين طلع الفجر(سنن نسائی :۵۲۵) ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز سورج ڈھلنے کے بعد جبکہ زوال کا سایہ جو تے کے تسمے کے برابر تھا، اس وقت پڑھائی۔ پھر عصر کی نماز اس وقت پڑھائی جب زوال کا سایہ تسمے اور آدمی کے برابر ہوگیا۔ پھر مغرب کی نماز پڑھائی جس وقت سورج غروب ہوگیا پھر عشا کی نماز سرخی غائب ہوجانے پر پڑھائی پھر جب فجر طلو ع ہوئی تو فجر کی نماز پڑھائی۔‘‘ مندرجہ بالا حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ ظہر: جب جوتے کے تسمہ کے برابر زوال کا سایہ پہنچ جائے عصر: جب آدمی کے برابر سایہ پہنچ جائے مغرب: سورج غروب ہونے پر
x
صفحہعنوان
2قانونِ توہین رسالت: منظوری اورخاتمے کے مابین
21مسلم اورغیرمسلم شاتم رسول کی سزا
30توہین رسالت کی سزا پر اُٹھائے جانیوالے اعتراضات
37حقوق النبی اور شاتم رسول کی توبہ کا حکم
49اَوقاتِ نماز مع مکروہ اَوقاتِ نماز
57قانونِ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور عاصمہ جہانگیر کا کردار
76آسیہ مسیح اور قانونِ توہین رسالت
79محرم الحرام کی اہمیت اور واقعۂ کربلا کی حقیقت
86خلافتِ راشدہ اور وراثت ِانبیا٭
94اِمام شافعی رحمہ اللہ اور مسئلۂ تدلیس
123امام قرافی رحمہ اللہ اور اُن کی کتاب ’الفروق‘ کا تعارف
131مسئلہ توہین رسالت پر علماے اہلحدیث کا متفقہ فتویٰ
135مکاتیب و مراسلات
Flag Counter