Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 343

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: دسمبر 2010 و جنوری 2011

لقد تابت توبة لو قسمت بین سبعین بين أهل المدينة لوسعتهم لہذا جب ستر افراد کی توبہ کے برابر توبہ ان پر سے حد ختم نہ کرسکی تو شاتمین رسول کی توبہ کس طرح ان سے یہ اس مکروہ جرم کی سزا ختم کراسکتی ہے ؟ [1] پانچواں اعتراض :بڑے شاتمین کو سزا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑے شاتمین رسول کو سزا دی تھی اور جو کبھی کبھار شتم کرتا ہے تو کیا اس کو بھی قتل کی سزا دی جائے گی؟ جواب :شاتم رسول کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں قتل کرنے کے متعدد واقعات کتب حدیث میں موجود ہیں ۔جن میں کعب بن اشرف کا قتل کیا جانا، اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق قتل کیا گیا اور جب محمد بن مسلمہ اسے قتل کر کے لوٹے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قد أفلحت الوجوہ [2] ’’ وہ چہرے کامیاب ہوئے جنہوں نے شاتم رسول کو قتل کیا ۔ ‘‘ دوسرا واقعہ عبد اللہ بن عتیق کے ابو رافع یہودی کو قتل کرنے کا ہے۔ انہوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر اسے قتل کیا تھا ۔ یہ دونوں واقعات بڑے شاتمین سے متعلق تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسلسل ایذ ا پہنچایا کرتے تھے ۔ لیکن کتب حدیث وتاریخ میں ایسے واقعات بھی موجود ہیں جن میں ایسے افراد کو بھی قتل کیا گیا جوصرف ایک یا دو مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کے مرتکب ہوئے تھے ۔ ان واقعات میں ایک نابینا صحابی نے اپنی لونڈی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کے سبب قتل کردیا ۔یہ واقعہ سنن ابوداؤد اورنسائی میں موجود ہے ۔ اس واقعے سے یہ بھی معلوم ہوتاہے کہ اس عورت نے گھر کی چار دیواری میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دی تھی، پھر بھی اسے قتل کیا گیا اور اس کے خون کو ہدر یعنی رائیگاں قرار دیا گیا ۔ اس سے معلوم ہواکہ کسی چھوٹی مجلس میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دینا موجب ِقتل ہے ۔ اس میں اس کیلئے کوئی
x
صفحہعنوان
2قانونِ توہین رسالت: منظوری اورخاتمے کے مابین
21مسلم اورغیرمسلم شاتم رسول کی سزا
30توہین رسالت کی سزا پر اُٹھائے جانیوالے اعتراضات
37حقوق النبی اور شاتم رسول کی توبہ کا حکم
49اَوقاتِ نماز مع مکروہ اَوقاتِ نماز
57قانونِ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور عاصمہ جہانگیر کا کردار
76آسیہ مسیح اور قانونِ توہین رسالت
79محرم الحرام کی اہمیت اور واقعۂ کربلا کی حقیقت
86خلافتِ راشدہ اور وراثت ِانبیا٭
94اِمام شافعی رحمہ اللہ اور مسئلۂ تدلیس
123امام قرافی رحمہ اللہ اور اُن کی کتاب ’الفروق‘ کا تعارف
131مسئلہ توہین رسالت پر علماے اہلحدیث کا متفقہ فتویٰ
135مکاتیب و مراسلات
Flag Counter