Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 343

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: دسمبر 2010 و جنوری 2011

ان کے علاوہ ممتاز وکلا نے بھی اس قرار داد پر اپنے دستخط ثبت کیے۔ جس کے بعد یہ قرارداد حکومت پاکستان، صوبائی حکومتوں اور اراکین قومی اسمبلی کو بھیجی گئی ۔ ۲۹۵سی کی منظوری قریشی صاحب مزید لکھتے ہیں : ’’عاصمہ جہانگیر کی اس قابل اعتراض تقریر کا نوٹس سب سے پہلے قومی اسمبلی میں اسلامی جذبہ سے سرشار خاتون ایم این اے محترمہ نثار فاطمہ نے لیا اور اُنہوں نے وہاں پوری قوت کے ساتھ آواز اٹھائی کہ عاصمہ جہانگیر کے ان توہین آمیز الفاظ کے خلاف حکومت فوری کاروائی کرے، لیکن چونکہ اس وقت قانون میں توہین رسالت کے جرم کی کوئی سزا مقرر نہیں تھی، اسی لیے اس کے خلاف کوئی مؤثر کاروائی نہ ہو سکی۔‘‘ فدایانِ رسولِ عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی جدو جہد کے سامنے حکومت نے سر تسلیم خم کرتے ہوئے ۱۹۸۶ء میں تعزیراتِ پاکستان میں ترمیم کی۔ فوجداری قوانین میں ترمیمی ایکٹ پاس کیا گیا اور دفعہ ۲۹۵۔ سی کا اضافہ کیا گیا جو توہین ِرسالت کے جرم پر عمر قید یا موت کی سزا مقرر کرتا ہے۔ ۲۹۵۔ سی کتاب وسنت پر مبنی مسلمانوں کے مطالبہ کی حرف بہ حرف تکمیل نہیں تھا، کیونکہ اس میں توہین رسالت کے جرم کی واحد سزا، سزائے موت کے ساتھ ساتھ ’عمر قید‘ کو بھی بطورِ سزا شامل کیا گیا تھا۔ لہٰذا مسلمانوں کی طرف سے اس پر عدمِ اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ لیکن دشمنانِ دین مبین پر بالعموم اور عاصمہ جہانگیر پر بالخصوص حکومت کی طرف سے یہ نیم دلانہ قانون سازی بھی بے حد شاق گذری۔ قادیانی اُمت کے ذہین دماغوں نے اس قانون کے خلاف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مذموم پراپیگنڈہ کے لئے جامع منصوبہ بندی کی اورقادیانی ذرائع ابلاغ نے اسے آزادئ مذہب اور آزادئ اظہارِ رائے کے بنیادی حقوق کے منافی ہونے کا واویلا کیا۔ امریکہ اور یورپ میں متحرک قادیانی تنظیموں نے اپنے مربی و سرپرست مغرب کو متاثر کرنے کے لئے اسے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ڈکلریشن کی خلاف ورزی قرار دیا۔ مغرب کے مذہب بیزار طبقہ، جو ’انسانی حقوق‘ کے مغربی ’ورژن‘ کو گذشتہ چند عشروں سے اپنا ’دین ومذہب‘ سمجھے ہوئے ہے، پر اس بے بنیاد پراپیگنڈہ کا فوری اثر ہوا۔
x
صفحہعنوان
2قانونِ توہین رسالت: منظوری اورخاتمے کے مابین
21مسلم اورغیرمسلم شاتم رسول کی سزا
30توہین رسالت کی سزا پر اُٹھائے جانیوالے اعتراضات
37حقوق النبی اور شاتم رسول کی توبہ کا حکم
49اَوقاتِ نماز مع مکروہ اَوقاتِ نماز
57قانونِ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور عاصمہ جہانگیر کا کردار
76آسیہ مسیح اور قانونِ توہین رسالت
79محرم الحرام کی اہمیت اور واقعۂ کربلا کی حقیقت
86خلافتِ راشدہ اور وراثت ِانبیا٭
94اِمام شافعی رحمہ اللہ اور مسئلۂ تدلیس
123امام قرافی رحمہ اللہ اور اُن کی کتاب ’الفروق‘ کا تعارف
131مسئلہ توہین رسالت پر علماے اہلحدیث کا متفقہ فتویٰ
135مکاتیب و مراسلات
Flag Counter