Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 343

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: دسمبر 2010 و جنوری 2011

یونائیٹڈ کرسچین کے سربراہ جارج فیلکس کے نام خط میں پاکستانی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تحریر کیا : ’’اگرچہ سلامت مسیح پر مذہبی توہین کا الزام برقرار ہے، مگر یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ وزیر اعظم بے نظیر کی ذاتی مداخلت کی بنا پر سلامت مسیح کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔‘‘ (روزنامہ جنگ ۹/ اگست ۱۹۹۴ء) سلامت مسیح اور رحمت مسیح نے سزائے موت کے خلاف جب لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تو عاصمہ جہانگیر اور مغرب زدہ لابی نے ’پریس ٹرائیل‘ کا ہنگامہ برپا کر دیا۔ بقول مولانا زاہد الراشدی: ’’ہائی کورٹ میں جس تیز رفتاری کے ساتھ اپیل کے مراحل طے کئے گئے اور جو طریق کار اختیار کیا گیا ،اس کی روشنی میں ملزموں کی بریت، رہائی اور بیرونِ ملک روانگی پر کوئی تبصرہ کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔‘‘ ( مجلہ الشریعہ : جنوری ۱۹۹۶ء) ایوب مسیح کیس، بشپ جان جوزف کی خود کشی اور عاصمہ جہانگیر کا کردار سلامت مسیح کیس کے بعد پہلی مرتبہ عاصمہ جہانگیر کے مغربی مسیحی تنظیموں سے گہرے مراسم منظر عام پر آئے۔ اس مقدمہ میں مغربی ذرائع ابلاغ کی غیر معمولی دلچسپی نے عاصمہ جہانگیر کے لئے پاکستان میں مسیحی تنظیموں کے ساتھ اشتراکِ عمل کا راستہ ہموار کیا۔ اس نے بعض مسیحی راہنمائوں کو قانونِ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف تحریک چلانے پر آمادہ کیا۔ اب اس نے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے مرتکب مسیحی نوجوانوں کے مقدمات میں غیر معمولی دلچسپی لینا شروع کی۔ آنجہانی بشپ جان جوزف کی مبینہ خود کشی کے بعد بعض مسیحی گروہوں کی طرف سے پرتشدد مظاہروں کے پس پشت دیگر عناصر کے ساتھ ساتھ عاصمہ جہانگیر کا کردار خاصا اہم رہا ہے۔ ۱۱/ مئی ۱۹۹۸ء کو چیف بشپ کیتھ نے اخباری انٹرویو میں عاصمہ جہانگیر کے منفی کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا : ’’چیف بشپ کیتھ نے دکھ کا اظہار کیا کہ عاصمہ جہانگیر جیسے انسانی حقوق کے علمبردار پاکستان میں مسلمانوں اورعیسائیوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں ۔ ایسے لوگ مسیحی افراد سمیت دیگر بشپ حضرات کو بھی غلط گائیڈ کرتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر پاکستان میں عیسائیوں کے
x
صفحہعنوان
2قانونِ توہین رسالت: منظوری اورخاتمے کے مابین
21مسلم اورغیرمسلم شاتم رسول کی سزا
30توہین رسالت کی سزا پر اُٹھائے جانیوالے اعتراضات
37حقوق النبی اور شاتم رسول کی توبہ کا حکم
49اَوقاتِ نماز مع مکروہ اَوقاتِ نماز
57قانونِ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور عاصمہ جہانگیر کا کردار
76آسیہ مسیح اور قانونِ توہین رسالت
79محرم الحرام کی اہمیت اور واقعۂ کربلا کی حقیقت
86خلافتِ راشدہ اور وراثت ِانبیا٭
94اِمام شافعی رحمہ اللہ اور مسئلۂ تدلیس
123امام قرافی رحمہ اللہ اور اُن کی کتاب ’الفروق‘ کا تعارف
131مسئلہ توہین رسالت پر علماے اہلحدیث کا متفقہ فتویٰ
135مکاتیب و مراسلات
Flag Counter