Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 343

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: دسمبر 2010 و جنوری 2011

٭ خاص شیعہ کی طرز پر اس کا الزامی جواب بھی ہوسکتا ہے کہ بقول ان کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خلافت ِعلی کے پہنچانے پر مامور تھے اور بقول ان کے آیت: ﴿بَلِّغْ مَا اُنْزِلَ اِلَيْکَ مِنْ رَبِّکَ﴾ ’’جو کچھ تجھ کو اللہ کی طرف سے حکم پہنچا ہے وہ پہنچا دے۔‘‘ انہی معنی کے لیے نازل ہوئی تھی کہ خلافت ِعلی کی بابت جو تجھے حکم دیا گیا ہے، وہ لوگوں کو پہنچا۔ اگر تو نے نہ پہنچایا تو گویا تو نے نبوت کی تبلیغ نہ کی۔ پھر کیا وجہ ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے روکنے سے حضور ایسے بڑے ضروری کام سے جس کا ارشاد جناب ِباری تعالیٰ سے پہنچا ہوا تھا جس کے نہ کرنے پر تمام نبوت کی تبلیغ کالعدم ہوتی تھی، آپ نے لکھوانے میں تساہل فرمایا۔ اگر اس موقع پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی مخالفت مانع تھی تو صلح حدیبیہ کے موقع پر بھی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہی صلح کے مخالف تھے بلکہ زور سے اس مخالفت کو نیک نیتی سے ظاہر کرتے اور پھیلاتے تھے۔ مگر اس نازک موقع پر جہاں ایک طرف کفار کا ہجوم ہے اور دوسری طرح خود صحابی بھی رنج و ملول بیٹھے ہیں ، عمر رضی اللہ عنہ کی مخالفت کی کچھ پروا نہ ہوئی تو اس موقع پر جب کہ تمام حاضرین خدام ہیں ، اہل بیت سب حاضر ہیں ، عمر رضی اللہ عنہ کا اس قدر اثر ہواکہ حکم الٰہی کی تبلیغ سے خاموش ہوگئے۔ ہمارے خیال میں ایسا گمان شانِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم میں بدگمانی پیدا کرنے کا موجب ہے۔ ٭ علاوہ ازیں شیعوں کی طرف سے اس دعویٰ پر کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ کی بابت حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خلافت کی وصیت فرمائی تھی، ایک حدیث یہ بھی پیش کی جاتی ہے جس کا مضمون یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (من کنت مولاه فعلي مولاه) ’’یعنی جس کا میں مولا ہوں ، علی بھی اس کا مولا ہے۔‘‘ چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سب ایمانداروں کے مولا ہیں اور اس لیے حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ بھی سب کے مولا ہیں اور مولا کے معنی حاکم اور امیر کے بتاتے ہیں ۔ اسی حدیث کا تتمہ وہ الفاظ ہیں جو فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی طرف سے روایت کئے جاتے ہیں کہ فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم من کنت مولاہ … الخ سن کر اُنہوں نے کہا تھا: ’’بخ بخ يا أبا الحسن أصبحت مولائي ومولا کل مؤمن ومؤمنة‘‘ ( مختصرا) ’’یعنی اے ابوالحسن علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ ! تجھے مبارک ہو کہ تو میرا اور ہرایماندار کا مولا ہوچکا ۔‘‘
x
صفحہعنوان
2قانونِ توہین رسالت: منظوری اورخاتمے کے مابین
21مسلم اورغیرمسلم شاتم رسول کی سزا
30توہین رسالت کی سزا پر اُٹھائے جانیوالے اعتراضات
37حقوق النبی اور شاتم رسول کی توبہ کا حکم
49اَوقاتِ نماز مع مکروہ اَوقاتِ نماز
57قانونِ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور عاصمہ جہانگیر کا کردار
76آسیہ مسیح اور قانونِ توہین رسالت
79محرم الحرام کی اہمیت اور واقعۂ کربلا کی حقیقت
86خلافتِ راشدہ اور وراثت ِانبیا٭
94اِمام شافعی رحمہ اللہ اور مسئلۂ تدلیس
123امام قرافی رحمہ اللہ اور اُن کی کتاب ’الفروق‘ کا تعارف
131مسئلہ توہین رسالت پر علماے اہلحدیث کا متفقہ فتویٰ
135مکاتیب و مراسلات
Flag Counter