Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 346

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اپریل 2011

ایمان وعقائد شیخ عبد المحسن العباد ترجمہ: محمد اسحٰق طاہر [1] صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق اہل السنّہ والجماعہ کا عقیدہ اللہ تعالیٰ کا ہم پرفضل و احسان ہے کہ اس نے ہماری رُشد و ہدایت اور تبلیغ احکام کے لیے اپنے پیغمبر علیہ الصلاۃ والسلام کو مبعوث فرمایا۔ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فریضۂ تبلیغ کو بدرجہ اتم انجام دیا۔ ہر خیر و بھلائی کے کام پر اپنی اُمت کی راہنمائی فرمائی اور ہر بُرائی سے اُنہیں خبردار کیا اور خیرخواہی کا حق ادا کر دیا۔ ربّ کائنات نے اپنے پیغمبر کے شرفِ صحبت اور تحصیل علومِ شریعت کے لیے ایسے لوگوں کاانتخاب کیا جواس اُمت کے افضل او ربہترین افراد تھے۔ ان صحابہ رضی اللہ عنہم نے براہِ راست آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے علم حاصل کیا اور دنیا وآخرت میں سرفراز ہوئے۔ ذلك فضل الله یوتیه من یشاء والله ذو الفضل العظیم! صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے شرف و فضیلت پر کتاب و سنت سے دلائل رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے فریضۂ تبلیغ کو سرانجام دیا، اس فریضہ کی انجام دہی میں ان کی مساعی قابل قدرہیں ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عالی مقام اور عظیم المرتبت ہونے کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ایک طرف اُنہیں شرفِ صحبت اور رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اعلائے کلمۃ اللہ کے لیے جہاد کرنےکی فضیلت حاصل ہے اور دوسری طرف تبلیغ شریعت کے نتیجہ میں قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے اَجروثواب اُن کامقدر ہیں ، کیونکہ اُنہوں نے ہی رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس اُمت کو رُشد و ہدایت کی راہ پر لگایا اور لسانِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم سے صادر ہونے والے اس عظیم مقام کو حاصل کیا:
x
صفحہعنوان
2ریمنڈ کی باعزت رہائی ؛غیرتِ ملّی پر ایک تازیانہ !
10صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق اہل السنّہ والجماعہ کا عقیدہ
26برصغیر کے عام حنفی علما کا عقیدہ
37اَحادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم و وسیع مجموعے
62اُمت ِمسلمہ کے خزانے اور ظالم حکمرانوں کی عیّاشیاں
76مولانا عبد القادر ندوی رحمہ اللہ اور مولانا محمد اعظم رحمہ اللہ کا اِنتقالِ پرملال
Flag Counter