Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 346

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اپریل 2011

حدیث وسنت  محمد فاروق محقق مجلس التحقیق الاسلامی اَحادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم و وسیع مجموعے تعارف،خصوصیات، نقائص اور تقابل خدمتِ حدیث کے پس پردہ محرکات قرآنِ مقدس اور اَحادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم دین اسلام کی اَساس ہیں جن پرشریعت ِاسلامیہ کی پوری عمارت استوار ہے۔ دین حنیف پر اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت ہے کہ یہ تحریف وتنسیخ،اِفراط وتفریط،تغیر و تبدل، گمراہ واعظوں کی چیرہ دستیوں ،حیلہ باز وں کی من پسند تاویلوں اورابن الوقت دین فروشوں کی ہلاکت خیز شرانگیزیوں سے مامون و محفوظ ہے۔ اس کااصل سبب تو یہ ہے کہ اللہ مالک الملک نے کتاب و سنت کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے۔ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ﴾ (الحجر:9) ’’بلا شبہ ہم ہی نے ذکر (قرآن و حدیث) نازل کیا اوریقیناً ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔‘‘ کتاب وسنت کی حفاظت كى اس عہد ِضمانت کا نتیجہ يہ بھی ہے کہ گمراہ فرقے کتاب وسنت میں تاویل و تحریف کے ذریعے کتاب و سنت کےدلائل کو اپنےاغراض و مقاصد کے لیے استعمال کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے، بلکہ جس دور میں بھی باطل پرست قوتوں نے کتاب وسنت کو اپنا نشانہ بنانےکی کوشش کی یا احادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم میں من گھڑت اور بے سروپا روایات داخل کرنے کی جسارت کی؛ محدثین کرام اور علمائے حق نے ان کے ان خطرناک منصوبوں کی قلعی کھول دی اور ایسے مقتدیانِ دین کو ہمیشہ کے لیے روسیاہ کردیا۔ حفاظتِ حدیث اور اشاعتِ حدیث کا کی دوسری اہم وجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کتاب و سنت کی نصوص کو کھول کر بیان کرنے کا حکم ربّانی تھا۔ جس کی اتباع میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتاب و سنت کو پوری ذمہ داری سے اَدا کیااور اس فرض کی ادائیگی میں کوئی لمحہ بھی فروگزاشت نہیں کیا۔ جیسا کہ اس پر یہ آیات واحادیث شاہد عدل ہیں : 1. ﴿وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَيْهِمْ﴾ (النحل:44)
x
صفحہعنوان
2ریمنڈ کی باعزت رہائی ؛غیرتِ ملّی پر ایک تازیانہ !
10صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق اہل السنّہ والجماعہ کا عقیدہ
26برصغیر کے عام حنفی علما کا عقیدہ
37اَحادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم و وسیع مجموعے
62اُمت ِمسلمہ کے خزانے اور ظالم حکمرانوں کی عیّاشیاں
76مولانا عبد القادر ندوی رحمہ اللہ اور مولانا محمد اعظم رحمہ اللہ کا اِنتقالِ پرملال
Flag Counter