افضل الامہ افراد سے کیونکر نسبت ہوسکتی ہے؟ یہاں تو زمین و آسمان کا فرق ہے، زمین کی خاک کو ثریا سے کیا نسبت ہوسکتی ہے؟﴿ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَّشَآءُ١. وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ﴾ [1]صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نیکی و تقویٰ اور امانت و دیانت کے اعلیٰ مقام پرفائز ہیں ۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے تقویٰ و عدالت پر قرآن و سنت شاہد ہیں ۔اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ان کی مداح سرائی کسی سے مخفی نہیں ۔ائمہ اسلاف کے اَقوال12. امام نووی التقریب میں رقم طراز ہیں :’’صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تمام عادل ہیں خواہ جن کا فتنوں سےپالا پڑا یا جو ان فتنوں سےمحفوظ رہے اور اس پراُمت کے معتبر لوگوں کا اجماع ہے۔‘‘ [2]13. حافظ ابن حجر الإصابة في تمييز الصحابة میں نقل کرتے ہیں :’’اہل السنّہ کا اس بات پر اتفاق ہے کہ تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم عادل ہیں ۔ صرف بدعتی اور ناقابل اعتبار لوگوں نے اس بات کی مخالفت کی ہے۔‘‘ [3]اسی لیے سند حدیث میں اگر صحابی کانام مجہول بھی ہو تو کوئی حرج نہیں ۔اگر تابعی یوں کہے:عن رجل صحب النبی صلی اللہ علیہ وسلم تو اس سے روایت کی صحت پر کوئی اثر نہی پڑتا کیونکہ صحابی کے نام کاتذکرہ نہ بھی ذکر ہوتو کوئی نقصان نہیں ۔ یہ صحابہ کے عدالت و امانت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہونے کی وجہ سے ہے۔14. خطیب بغدادی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :’’متصل حدیث کی قبولیت میں بھی راویوں کا عادل ہونا شرط ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے