Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 346

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اپریل 2011

جبکہ بعض اہل تاویل کا کہنا یہ ہے کہ یہ الفاظ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں یعنی حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کلام نفسی کا ادراک اللہ کی ذات سے حاصل کیا اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں اس کو پیدا کر دیا اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ادراک کو اپنے الفاظ میں کلام لفظی کی صورت دے دی۔ پس قرآن کے الفاظ تو حضرت جبرئیل علیہ السلام یا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں جبکہ اس کا معنیٰ اللہ کی طرف سے ہے۔ اس نکتہ نظر پر ایک اعتراض یہ پیدا ہوا کہ پھر مصاحف میں موجود قرآن یا کلام کو کلامِ الٰہی کیوں کہا جاتا ہے تو اس کا جواب اہل تاویل یہ دیتے ہیں کہ ہم تو اسے مجازاً کلام الٰہی کہتے ہیں ، ورنہ یہ حقیقت کے اعتبار سے کلام الٰہی نہیں ہے بلکہ مخلوق عبارتیں ہیں ۔علامہ سعد الدین تفتازانی لکھتے ہیں : فإن قیل لو کان کلام اﷲ تعالىٰ حقیقة في المعنی القدیم مجازًا في النظم المؤلف، لصح نفیه عنه بأن یقال لیس النظم المنزل المعجز المفصل إلي السور والآیات کلام اﷲ تعالىٰ، والاجماع على خلافه ... قلنا: التحقیق أن کلام اﷲ تعالىٰ اسم مشترك بین الکلام النفسي القدیم، ومعنی الإضافة کونه صفة اﷲ تعالىٰ، وبین اللفظی الحادث المؤلف من السور والآیات، ومعنى الإضافة أنه مخلوق ﷲ تعالىٰ، لیس من تألیفات المخلوقین [1] ’’ اگر یہ کہا جائے کہ کلام اللہ سے مراد یہ ہے کہ وہ معنیٰ قدیم کے اعتبار سے تو حقیقی کلام ہے جبکہ تالیف کیے گئے نظم کے اعتبار سے(یعنی الفاظ کے پہلو سے) مجازی کلام ہے تو اس سے یہ لازم آتا ہے کہ ہم یہ بھی مانیں کہ(قرآن کا) جو نظم (یعنی الفاظ کی ترکیب وترتیب) نازل کیا گیا ہے اور وہ معجزہ ہے اور آیات وسور میں تقسیم ہے تو یہ کلام اللہ نہیں کہلائے گا جبکہ اس بات پر اجماع ہے کہ یہ نظم ،اللہ کا کلا م ہے... ہم اس اعتراض کا جواب یوں دیں گے کہ تحقیق کے مطابق کلام اللہ’اسم
x
صفحہعنوان
2ریمنڈ کی باعزت رہائی ؛غیرتِ ملّی پر ایک تازیانہ !
10صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق اہل السنّہ والجماعہ کا عقیدہ
26برصغیر کے عام حنفی علما کا عقیدہ
37اَحادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم و وسیع مجموعے
62اُمت ِمسلمہ کے خزانے اور ظالم حکمرانوں کی عیّاشیاں
76مولانا عبد القادر ندوی رحمہ اللہ اور مولانا محمد اعظم رحمہ اللہ کا اِنتقالِ پرملال
Flag Counter