Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 346

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اپریل 2011

کتاب ہذا کی احادیث کی تعداد اس کتاب میں شامل کل احادیث کی تعداد 14662 ہے، جن میں سے صحیح و حسن روایات 8193 اور ضعیف و موضوع روایات 6429 ہیں ۔ 5.جمع الجوامع یا الجامع الكبير مصنف:حافظ جلال الدین ابوالفضل بن ابی بکر بن محمد بن سابق سیوطی (م911ھ) تعدادِ احادیث: 46624 جمع الجوامع یا الجامع الکبیربھی امام جلال الدین عبدالرحمٰن بن ابی بکر سیوطی رحمہ اللہ کی مایہ ناز تالیف ہےجس میں انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قولی وفعلی اَحادیث کو بالاستیعاب جمع کرنےکی انتھک کوشش کی ہے۔ان کی یہ کتاب تجمیع احادیث کا ایک عظیم شاہکار ہے جس میں تشنگانِ علم کی سرابی کا کافی سامان ہے اور ذخیرہ احادیث کا ایک بہت بڑا مجموعہ ہے۔ اس کتاب کی تصنیف علامہ سیوطی رحمہ اللہ کی احادیث ِنبویہ سے قلبی لگاؤ اور خدمت حدیث کے بے پناہ جذبہ کی واضح دلیل ہے۔ اَحادیث کا طریقۂ انتخاب مؤلف کتاب نے احادیث نبویہ کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے: حصہ اوّل: قولی احادیث حصہ دوم: فعلی احادیث (1) قولی احادیث: یہ حصہ فقط قولی احادیث پرمشتمل ہے۔ (2) فعلی احادیث : یہ حصہ محض فعلی احادیث پر مشتمل ہے اور فعلی احادیث کی تقسیم کی چار صورتیں بنتی ہیں : 1. محض فعلی احادیث مثلاً صحابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یا راوی کسی صحابی کا فعل نقل کرے۔ جیسے صفوان نےعمر رحمہ اللہ سے پوچھا :کیف صنع رسول الله ‎ صلی اللہ علیہ وسلم حین دخل الکعبة فقال: صلی رکعتین۔ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کعبہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےکیا عمل کیا۔ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےکعبہ میں داخل ہوکر دو رکعت نماز ادا کی۔‘‘ 2. احادیث جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول وفعل پر مشتمل ہیں ۔ 3. فعلی احادیث کی تیسری قسم ان احادیث کو شامل ہے۔ جس کے پس منظر میں کوئی سبب یا علت پنہاں ہے۔ اس کی مثال یہ حدیث ہے:
x
صفحہعنوان
2ریمنڈ کی باعزت رہائی ؛غیرتِ ملّی پر ایک تازیانہ !
10صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق اہل السنّہ والجماعہ کا عقیدہ
26برصغیر کے عام حنفی علما کا عقیدہ
37اَحادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم و وسیع مجموعے
62اُمت ِمسلمہ کے خزانے اور ظالم حکمرانوں کی عیّاشیاں
76مولانا عبد القادر ندوی رحمہ اللہ اور مولانا محمد اعظم رحمہ اللہ کا اِنتقالِ پرملال
Flag Counter