Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 346

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اپریل 2011

کےاقتصادی معاملات کو یہاں کا حاکم ’مکتوم خاندان‘ اپنے ذاتی کاروبار کے طور پر چلاتا ہے۔ حالانکہ یہ اسلام اور اہل اسلام کی سرزمین ہے جس کے شرعی طورپر یہ حکمران محض مفاد اسلامیہ کے تحفظ اور نفاذ اسلام کے لئے نگران سے زیادہ کچھ نہیں ۔ جبکہ اس کے برعکس دبئی بطورِ ’دبئی کارپوریشن لمیٹڈ‘ (Dubai Inc.) کام کرتا ہے۔ یہاں کا سربراہ محمد بن راشد المکتوم دبئی کوسرمایہ کاروں اور سیاحوں کی جنت بنانے او راپنی دولت بڑھانے کی خواہش میں کروڑوں اربوں ڈالر کی لاگت سے نت نئے تعمیراتی منصوبے شروع کرتا رہتا ہے۔ دبئی میں محمد بن راشد کی خاص فرمائش پر تعمیر کردہ مشہور ’برج العرب‘ ہوٹل پایا جاتا ہے جودنیا کا واحد ’سیون سٹار‘ ہوٹل ہے۔ اس ہوٹل کی تعمیر سے قبل ساحل سے ذرا ہٹ کر پانی میں ایک چھوٹا سا مصنوعی جزیرہ بنایا گیا او راس جزیرے پر ہوٹل کی عمارت کھڑی کی گئی۔ اس ہوٹل میں کوئی کمرہ کرایہ پر لینا ممکن نہیں ، کیونکہ یہاں اکیلے کمرے کا تصور ہی نہیں ہے۔ اس میں تو دو دو منزلہ رہائش گاہیں ہی دستیاب ہیں جن میں ہر قسم کی عیاشی کا سامان میسر ہے۔ ان میں سے سستی ترین رہائش گاہ کا کرایہ بھی آج سے دو سال قبل 4،5 ہزار ڈالر (یعنی تین سے 4 لاکھ روپے) یومیہ سے شروع ہوتا تھا، جبکہ خصوصی رہائش گاہوں کا کرایہ 13 ہزار ڈالر (یعنی 9 لاکھ روپے سے زائد) یومیہ تھا۔ اس ہوٹل میں آنے والوں کی خدمت کے لیے سربراہِ دبئی کی خاص فرمائش پر 16 رولز رائس گاڑیاں کمپنی سے خصوصی طور پر تیار کروائی گئیں جن سب کا رنگ باہر سے سفید ہے اور گاڑیوں کے اندر ہر شے نیلے رنگ کی ہے۔ یادرہے کہ یہ ہوٹل مکتوم خاندان کی ذاتی ملکیت ہے۔ پھر سربراہ دبئی کو ایک نیا شوق سوجھا۔ اس نےدبئی میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت بنانے کا فیصلہ کیا۔چنانچہ چند سال قبل’برج دبئی‘ پر کام شروع کیا گیا جو ایک سو ساٹھ منزلوں پر مشتمل 700 میٹر بلند عمارت ہے اور جس کی تعمیر پر دوسو کھرب ڈالر (یعنی 14 ہزار کھرب روپے) سے زائد لاگت آئی ہے۔ نیز اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی تعمیر اس انداز سے کی گئی ہے کہ ضرورت پڑنے پر اس میں مزید منزلوں کا اضافہ کیاجاسکے۔ تاکہ اگر کوئی دوسرا ملک اس سے اونچی عمارت بنالے تو پھر بھی اسے پیچھے چھوڑنا ممکن ہو۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دوسرے عرب حکمرانوں سے یہ برداشت نہیں ہوا کہ دبئی کو آگے نکلتا دیکھیں ،
x
صفحہعنوان
2ریمنڈ کی باعزت رہائی ؛غیرتِ ملّی پر ایک تازیانہ !
10صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق اہل السنّہ والجماعہ کا عقیدہ
26برصغیر کے عام حنفی علما کا عقیدہ
37اَحادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم و وسیع مجموعے
62اُمت ِمسلمہ کے خزانے اور ظالم حکمرانوں کی عیّاشیاں
76مولانا عبد القادر ندوی رحمہ اللہ اور مولانا محمد اعظم رحمہ اللہ کا اِنتقالِ پرملال
Flag Counter