Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 346

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اپریل 2011

پھر بعض مسلم ممالک کی عمومی غربت کے باوجود، ان پر قابض طبقے کی حالت یہ ہے کہ محض ان کے گھر ہی کروڑوں ڈالر مالیت کے ہیں جبکہ بعض گھروں کی قیمتیں اس سے بھی تجاوز کرجاتی ہیں ۔ ان کےگھروں کاشمار دنیاکے مہنگے ترین گھروں میں ہوتا ہے جبکہ ان کی رعایا کی اکثریت بے روزگار اور بھوکوں مررہی ہے۔ افسوس صد افسوس! اُمت کے مال میں تمام مسلمانوں کا حق ہے! اُمت ِمسلمہ کے سرمایہ میں تمام مسلمان حصہ دار ہیں ۔ ہم میں سے ہر کوئی جانتا ہے کہ ہمارے دین کی اساسی تعلیمات اور اس کے بنیادی اُصولوں میں سے ایک یہ ہے کہ اُمت مسلمہ ایک اُمت ہے۔ اس کی حفاظت و عہد کا ذمہ ایک ہے۔پوری اُمت جسد ِواحد کی طرح ہے۔ آقائے دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہاں تک فرمایا کہ ((ليس المؤمنُ الذي يشبعُ وجارُه جائِعٌ)) [الأدب المفرد للبخاري:112] ’’وہ مؤمن ہی نہیں جس نے خود تو سیر ہوکر رات گزاری جبکہ اس کا ہمسایہ بھوکا رہا‘‘ اس اُمت کی ثروت،اثاثہ جات اور سرمایہ ان کے فاسق وظالم حکمرانوں کی بجائے تمام مسلمانوں کی ملکیت ہوتے ہیں ، یعنی اُمت ِمسلمہ کی دولت اور سرمایہ جات کسی خاص طبقے کے لیے نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے لیے ہیں ۔ لیکن آج مغربی سامراج نے ہمیں 57 ملکوں کی صورت میں تقسیم کردیا ہے اور ان ممالک کے حکمران مسلمانوں کے ثروت و سرمایہ کو لوٹنے اور غربت عام کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں ۔ دیکھئے کہ اسلام کے قرونِ اولیٰ کی نسبت آج اُمت کا حال کیا ہوچکا ہے!! اس سلسلے میں عہد فاروقی ؓسے ایک مثال ملاحظہ فرمائیے: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا طرزِ عمل ہمارے سامنے ہے۔ جب عراق کی فتح کے بعد مال و غنائم کی کثرت ہوئی توحضرت عمر رضی اللہ عنہ نے زمین کی وسعت و آسودگی کو دیکھتے ہوئے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو جمع کرکےمشورہ لیا کہ میرے خیال میں عراق کے اطراف کی زمین مسلمانوں کے بیت المال کے لیے چھوڑ دینی چاہیے تاکہ بعد میں آنے والوں کے لیے بھی کچھ سرمایہ بچ جائے۔ باوجودیکہ بعض صحابہ نے اس سے اختلاف کیا اور یہ رائے دی کہ اس زمین کو مجاہدین میں تقسیم کردینا چاہیے، اور ان کے پاس اس بارے میں کتاب و سنت سے دلائل بھی تھے، تاہم
x
صفحہعنوان
2ریمنڈ کی باعزت رہائی ؛غیرتِ ملّی پر ایک تازیانہ !
10صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق اہل السنّہ والجماعہ کا عقیدہ
26برصغیر کے عام حنفی علما کا عقیدہ
37اَحادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم و وسیع مجموعے
62اُمت ِمسلمہ کے خزانے اور ظالم حکمرانوں کی عیّاشیاں
76مولانا عبد القادر ندوی رحمہ اللہ اور مولانا محمد اعظم رحمہ اللہ کا اِنتقالِ پرملال
Flag Counter