Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 353

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جنوری 2012

جماعتِ اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اس موقع پر تشریف لائے اور اُنہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی عالمانہ بحثوں میں صرف علما کو مدعو کرلیا جاتا ہے، حالانکہ علما پہلے بھی ان مسائل کو جانتے ہیں۔ اس بحث کا مؤثر ترفریق حکومتِ وقت ہے اور اُن کے نمائندےبھی ایسے مذاکروں میں ضرور ہونے چاہئیں تاکہ دوطرفہ موقف سنا سنایا جائے اور افہام وتفہیم کی فضا پیدا ہو۔ اُنہوں نے حکمرانوں کے مظالم کا تذکرہ کرتے ہوئے سرحدی عوام کی اس جدوجہد کو اُن پر ہونے والے ظلم وستم کا ردعمل قرار دیا اور کہا کہ ان حالات میں جمہوری جدوجہد سے ہی سیاسی جبرواستبداد کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ترکی، فلسطین اور الجزائر میں جمہوری عمل کے نتیجے میں اسلام پسند کامیاب ہوچکے ہیں۔ اور وقت آرہا ہے کہ عوامی لہر کو عالمی استعمار مزید دبانے میں کامیاب نہیں رہے گا۔ ان کے خطاب کے بعد جناب صاحبزادہ طاہر محمود اشرفی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، ان کا خطاب جنرل پرویز مشرف کے اقدامات کی جزوی تائید اور اہل تکفیر کی مذمت کے ساتھ ساتھ اسلامی موقف کو واضح کرنے کی ضرورت پر مبنی تھا۔ اس خطاب میں دونوں طرف کے دلائل پائے جاتے تھے جسے نامعلوم کس مہارت سے اُنہوں نے ایک ہی نشست میں جمع کردکھایا۔ ان کے خطاب کے بعد علامہ احمد علی قصوری نے اُن کو آڑے ہاتھوں لیا اور اُن کے ماضی او رحال کے سیاسی کردار کا ایک نقشہ پیش کیا۔یہ دونوں خطابات چونکہ گذشتہ دس سالہ دور کی سیاسی کشمکش کا نقشہ پیش کررہے تھے ، اس لئے ایک علمی مباحثہ میں ان سے صرفِ نظر کیا جاتا ہے۔ راقم کا خروج کی شرعی حیثیت پر کیا موقف تھا؟ اس کی تفصیل کو بھی بوجہ طوالتِ مضمون کسی اور موقع پر پیش کیا جائے گا۔ الغرض ’پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیس سٹڈیز‘ کے زیر نظر مکالمہ خروج وتکفیر کے پیش نظر جس دہشت گردی کی مذمت تھی جیساکہ ان کے لائحۂ بحث سے مترشح تھا، تو راقم نے تکفیر کو غلط شرعی منہاج قرار دیتے ہوئے، اس طرف حاضرین کو توجہ دلائی کہ ہمیں صرف نتیجہ کی بجائے، وجوہات اور اسباب کو بھی پیش نظر رکھنا چاہئے اور ظلم کے حقیقی اسباب کے خاتمے کی مؤثر جدوجہد کرنی چاہئے، اسی طرح اس ظلم کے نتیجے میں جو لوگ شہید ہورہے ہیں، ان سے بھی ہمدردی رکھنا ہمارا ملّی فریضہ ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے تیسرے مذاکرہ کی رود اد اور اس میں اُٹھائے جانے والے سوالات کی تفصیل آئندہ شمارہ میں ملاحظہ فرمائیں۔ان شاء اللہ (ڈاکٹر حافظ حسن مدنی)
x
صفحہعنوان
2مسئلۂ تکفیر وخروج ‎ اور پاکستانی جمہوریت
20اہل السنّۃ اور مُرجئہ کون ہیں؟
34رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ترکہ میں وراثت کا مسئلہ؟
54صفر المظفر اور نحوست كا مسئلہ؟
62عصر حاضر میں خروج کا مسئلہ اور شبہات کا جائزہ
83اَنفس وآفاق میں آیاتِ الٰہیہ
91مراسلات
93شیخ الحدیث والتفسیرمولاناابوالبرکات احمد مدراسی رحمۃ اللہ علیہ
98حضرت مولانا معین ا لدین لکھوی رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter