Maktaba Wahhabi

کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت

مؤلف: خوجہ محمد قاسم

ناشر: ادارہ اشاعت القرآن وحدیث پاکستان

119
تیرے پاس جو قرآن ہے جا اس کے عوض میں نے تیرا اس عورت سے نکاح کیا۔‘‘ اس سے معلوم ہوا کہ قرآن پڑھا کراجرت لی جا سکتی ہے۔ ابوداؤد میں ایک روایت آتی ہے کہ عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے اصحاب صفہ میں سے کچھ لوگوں کو قرآن مجید پڑھایا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان سے کسی قسم کا معاوضہ لینے سے منع فرمایا۔ مگر یہ روایت صحیح نہیں۔ علامہ عبدالرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قرآن کی تعلیم پر ا جرت نہ لینے کی روایتیں ضعیف اور ناقابلِ احتجاج ہیں۔ بالفرض وہ تمام مل کر کسی قابل وں تو بھی جواز والی روایتیں مقابلتاً زیادہ صحیح اور قوی تر ہیں نیز بقول حافظ ابن حجر رحمہ اللہ وہ روایتیں مختلف حالات کے بارے یمں ہیں اور ان میں تاویل کا احتمال ہے۔ (تحفۃ الاحوذی ج۳ ص۱۶۹) ۔ عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اتخذ مؤذنا لا ياخذ على اذانه اجرا (ترمذي) ’’وہ مؤذن رکھو جو ا ذان پر اجرت نہ لے۔‘‘ مگر ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اذان سکھلائی، میں نے اذان دی، جب اذان سے فارغ ہوا تو آ پصلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک تھیلی دی جس میں کچھ چاندی تھی۔ (نسائی) ۔ معلوم ہوا کہ یہ حکم استحباب کے لئے ہے۔ دینی ملازمتوں پر اجرت نہ لینے کا اگر کوئی جبری قانون ٹھونس دیا جائے تو اس سے صرف غریب مولوی اور مؤذن ہی متاثر نہیں ہوں گے بلکہ سکولوں، کالجوں ا ور یونیورسٹیوں میں اسلامیات پڑھانے والے اساتذہ اور پروفیسرز بھی اس کی زد میں آئیں گے بلکہ قرآن و حدیث کی اشاعت کا کاروبار کرنے والے ادارے
x
صفحہعنوان
3اولیاء اللہ کا مقام
3بلا تبصرہ:
16کرامات یا خرافات:۔
16بدنامی کے ذمہ دار:۔
17ڈاکٹر صاحب:۔
18نباشی:۔
19احبار ورہبان:۔
19بریلوی سازش:
21نانگے شاہ:۔
22غلط پروپیگنڈا:۔
23داستانِ امیر حمزہ:۔
24یہ قلندرانہ باتیں:
26افراط وتفریط:
27یہ بھی حوالے ہیں:
32حسن ظن:۔
33احمد رضا خان صاحب:
35نیک لوگ:
37بخیل:
38ردّ عمل:
38چور کی ماں:
39شیعہ سے زیادہ ظالم:
40محدثین اور صلوٰۃ سلام کا پیش ہونا:
44قبر کی زندگی:
47غیر اللہ کی قسم:۔
50کلمہ کا مفہوم:۔
50طاغوت:۔
51ابن کثیر رحمہ اللہ:۔
52ابن تیمیہ رحمہ اللہ ، ابن قیم رحمہ اللہ اور سماع موتیٰ:۔
53میت کا دعا کرنا:۔
54صحیحین اور قبر کی زندگی:۔
59امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ:۔
61سماع موتیٰ اور شرک:
64توحید ایک مذاق بن گئی!
64اگلی منزل پرویزیت:۔
65عثمانی اور خوارج:۔
69درد مند موحد:۔
71ایک ڈاکٹر صاحب:۔
71ایک اور ڈاکٹر صاحب:۔
73اہل حدیث کی توحید:۔
75نئی بھرتی:۔
76یہ ہم سے نہیں ہو سکتا:۔
77غیبت:۔
78مفلس:۔
79ولیوں کے دھوبی:۔
82محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ:۔
82شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ:۔
84شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ:۔
86صراط مستقیم:۔
86کرامات اہلحدیث:۔
89اظہارِ برأت:۔
91رحمۃ اللہ علیہ:۔
94شرک اور مشرک:۔
94جہنم کی فوج:۔
95خلق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم:۔
97کفر کفر میں فرق ہے:۔
98احتیاط:۔
100منطقی کفر:۔
101یہ بھی مشرک:۔
103کیپٹن صاحب کا مذہب:۔
103جمہوریت:۔
111بعد نماز دعا:۔
116وتروں میں دعائے قنوت:۔
117اذان اور امامت پراجرت لینا:۔
121اہلحدیث نام:۔
124لفظ مسلمان:۔
124عثمانی اہلحدیث مساجد میں:۔
126مشترکہ جلسے:۔
128شیطانی وسوسے:۔
128مسلمان مشرک کا وارث نہیں ہوتا:۔
129آپس میں نکاح بھی جائز نہیں:
Flag Counter