Maktaba Wahhabi

کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت

مؤلف: خوجہ محمد قاسم

ناشر: ادارہ اشاعت القرآن وحدیث پاکستان

کوئٹہ کے زلزلہ زدگان میں سے تھا اور دماغی توازن کھو بیٹھا تھا بالآخر اسے اپنے جسم کی بھی ہوش نہ رہی جسے مرنے کے بعد ولی بنا دیا گیا۔ حالانکہ نہ جانے وہ مسلمان بھی تھا یا نہیں۔ غلط پروپیگنڈا:۔ کسے معلوم نہیں کہ بزرگوں کی موت کے بعد افسانہ نویسی پرانی ریت ہے اسی لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ (بخاری) ’’جس طرح نصاریٰ نے عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا تم میرے بارے میں ایسی مبالغہ آمیزی نہ کرنا۔‘‘عیسائیوں نے اگر عیسیٰ علیہ اسلام کی تعریف میں مبالغہ کر دیا اور زمین آسمان کے قلابے ملا ڈالے تو اس میں عیسیٰ علیہ السلام کا کیا قصور ، روزِ قیامت وہ کتنا حقیقت افروز جواب دیں گے کہ: مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَا أَمَرْتَنِي بِهِ أَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ رَبِّي وَرَبَّكُمْ (مائدہ: ۱۱۷) ۔ ’’میں نے تو ان سے وہی کہا تھا جس کا تو نے مجھے حکم دیا تھا کہ عبادت کرو اللہ کی جو رب ہے میرا اور رب ہے تمہارا۔‘‘ شیعہ نے اگر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں بہت کچھ لکھ دیا ہے تو وہ کیا کریں بائبل میں کئی پیغمبروں کے بارے میں توہین آمیز کلمات لکھے گئے ہیں۔ سیدنا داؤد علیہ السلام کو معاذ اللہ زانی ثابت کیا گیا ہے تو کیا ہم یہ سب کچھ مانتے چلے جائیں گے اور محض ان حوالوں کی بناء پر ان عظیم شخصیتوں کے متعلق بُری رائے قائم کر لیں گے؟
x
صفحہعنوان
3اولیاء اللہ کا مقام
3بلا تبصرہ:
16کرامات یا خرافات:۔
16بدنامی کے ذمہ دار:۔
17ڈاکٹر صاحب:۔
18نباشی:۔
19احبار ورہبان:۔
19بریلوی سازش:
21نانگے شاہ:۔
22غلط پروپیگنڈا:۔
23داستانِ امیر حمزہ:۔
24یہ قلندرانہ باتیں:
26افراط وتفریط:
27یہ بھی حوالے ہیں:
32حسن ظن:۔
33احمد رضا خان صاحب:
35نیک لوگ:
37بخیل:
38ردّ عمل:
38چور کی ماں:
39شیعہ سے زیادہ ظالم:
40محدثین اور صلوٰۃ سلام کا پیش ہونا:
44قبر کی زندگی:
47غیر اللہ کی قسم:۔
50کلمہ کا مفہوم:۔
50طاغوت:۔
51ابن کثیر رحمہ اللہ:۔
52ابن تیمیہ رحمہ اللہ ، ابن قیم رحمہ اللہ اور سماع موتیٰ:۔
53میت کا دعا کرنا:۔
54صحیحین اور قبر کی زندگی:۔
59امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ:۔
61سماع موتیٰ اور شرک:
64توحید ایک مذاق بن گئی!
64اگلی منزل پرویزیت:۔
65عثمانی اور خوارج:۔
69درد مند موحد:۔
71ایک ڈاکٹر صاحب:۔
71ایک اور ڈاکٹر صاحب:۔
73اہل حدیث کی توحید:۔
75نئی بھرتی:۔
76یہ ہم سے نہیں ہو سکتا:۔
77غیبت:۔
78مفلس:۔
79ولیوں کے دھوبی:۔
82محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ:۔
82شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ:۔
84شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ:۔
86صراط مستقیم:۔
86کرامات اہلحدیث:۔
89اظہارِ برأت:۔
91رحمۃ اللہ علیہ:۔
94شرک اور مشرک:۔
94جہنم کی فوج:۔
95خلق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم:۔
97کفر کفر میں فرق ہے:۔
98احتیاط:۔
100منطقی کفر:۔
101یہ بھی مشرک:۔
103کیپٹن صاحب کا مذہب:۔
103جمہوریت:۔
111بعد نماز دعا:۔
116وتروں میں دعائے قنوت:۔
117اذان اور امامت پراجرت لینا:۔
121اہلحدیث نام:۔
124لفظ مسلمان:۔
124عثمانی اہلحدیث مساجد میں:۔
126مشترکہ جلسے:۔
128شیطانی وسوسے:۔
128مسلمان مشرک کا وارث نہیں ہوتا:۔
129آپس میں نکاح بھی جائز نہیں:
Flag Counter