فصل: 11سائنس اور تفسیر قرآنسائنس اور قرآن مجید ایک نازک موضوع ہے، اس کے متعلق اہل علم میں دو قسم کی آراء پائی جاتی ہیں۔مؤیدینکچھ علماء کرام اس کی تائید میں دلائل دیتے ہیں، جن میں سرفہرست امام غزالی کا نام ہے۔بعض محققین کی رائے کے مطابق پانچویں صدی ہجری کے اواخر میں اس موضوع (تفسیر قرآن اور جدید علوم پر) مستقلاً علماء نے غوروخوض شروع کیا۔ [1]مؤیدین میں امام غزالی [2] متوفی (505ھ)، رازی [3]متوفی (606ھ)، زرکشی متوفی (794ھ) سیوطی متوفی (911ھ) کے نام سرفہرست ہیں۔ [4]