مؤلف: شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمۃ اللہ علیہ
ناشر: ام القریٰ پبلی کیشنر
سال شائع: 2011
187
قرآن میں کثرتِ تکرار کا اعتراض:3۔تیسری خرابی آپ نے یہ بتائی ہے:’’کثرتِ تکرار کی مثال:{ وَنَفْسٍ وَّمَا سَوّٰھَا فَاَلْھَمَھَا فُجُوْرَھَا وَتَقْوٰھَا} [الشمس: 7، 8] ایک ہی ضمیر کو کئی بار دُہرایا ہے۔‘‘ (ص:66)اس کا جواب صاحب ’’مطول‘‘ نے خود دیا ہے:’’لا شک في ثقل ذلک في الأکثر، لکنہ إذا سلم من الاستکراہ ملح ولطف۔‘‘[1] (مطول)’’اس میں شک نہیں کہ کثرتِ تکرار سے اکثر اوقات ثقل پیدا ہوجاتا ہے۔ لیکن اگر کراہت پیدا نہ ہو تو بہت خوب اورکلام لطیف ہوجاتا ہے۔‘‘آئیے! ہم آپ کو کثرت تکرار کے ہوتے ہوئے بھی کلام لطیف کی مثال بتادیں:أخي واللّٰه خیر من أخیکمإذا ما لم یجد بطل مقاماأخي واللّٰه خیر من أخیکمإذا ما لم یجد راع مساماأخي واللّٰه خیر من أخیکمإذا الخفرات أبدین الخداما[2](أمثال المفضل الضبي مطبوعہ جوانب، ص: 39)دیکھیے پہلا مصرع مجسم تکرار ہے تاہم ساری نظم لطیف ہے۔ آپ کی خاطر ہم اُردو کی مثال بھی پیش کرتے ہیں۔ دہلی کے آخری بادشاہ بہادر شاہ ظفر مرحوم نے