مؤلف: شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمۃ اللہ علیہ
ناشر: ام القریٰ پبلی کیشنر
سال شائع: 2011
188
ایک مثلث اُردو پنجابی کا مرکب لکھا ہے جس کے چند ابیات یہ ہیں ناحق مارے دھیان طبیباں انہاندی سمجھ نہ آوےعشق کا مینوں روگ اوہ لگیا جنہوں کوئی نہ پاوےحالِ غم میرا کوئی کیا جانےجو جو ساڈے دل پر گذرے رب جانڑے یا دلکاسوں آنکھاں حال میں اپنا کہنا ہے مشکلحالِ غم میرا کوئی کیا جانےاپنی اپنی لوکاں کہندے مینڈی سنے نہ باتجو جو مجھ پر بیتے ہے سو مونہہ تھیں کہے نجاتحالِ غم میرا کوئی کیا جانے(کلیات ظفر، ص: 387)اضافات کی تکرار:4۔ چوتھی خرابی پادری صاحب نے یہ لکھی ہے:’’لگاتار اضافتوں کی مثال: {ذِکْرُ رَحْمَتِ رَبِّکَ عَبْدَہٗ} [مریم: 2](ص: 66) برہان:اس کا جواب بھی صاحب ’’مطول‘‘ نے یہی دیا ہے:’’لأن کلا من کثرۃ التکرار وتتابع الإضافات إن ثقل اللفظ بسببہ علی اللسان فقد حصل الاحتراز عنہ بالتنافر وإلا فلا یخل بالفصاحۃ۔۔۔ الخ۔‘‘[1]