Maktaba Wahhabi

حجیت حدیث(شیخ البانی)

مؤلف: فضیلت مآب شیخ ناصر الدین البانی

ناشر: ادارہ محدث

مترجم: مولانا حافظ عبدالرشید صاحب اظہرؔ

دیتی ہیں۔ ا ور اس سے مراد وُہ ظن غالب لیتے ہیں جس پر عمل کرنا احکام میں تو بالاتفاق واجب ہے۔ مسائل اور اخبارِ غیبیہ میں اس پر اعتماد کرنا جائز نہیں ہے اور عقیدہ سے مُراد بھی یہی ہے۔ اگر ہم علیٰ سبیل التنزل ان کی یہ بات مطلقاًصحیح تسلیم کرلیں کہ ”اخبار آحاد صرف ظن کا فائدہ دیتی ہیں تو ہم اُن سے سوال کریں گے کہ عقائد واحکام میں تفریق کا یہ جواز آپ نےکہاں سے لیا اور اس پر کیا دلیل ہے کہ عقیدے میں ان پر اعتماد جائز نہیں ہے؟‘‘ ہمارےبعض معاصرین إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَى الْأَنفُسُ ( کہ وہ صرف ظن ہوئے اور ہوائے نفسانی کی پیروی کرتے ہیں) اور إِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا ( بے شک ظن حق سے کچھ کفایت نہیں کرتا) وغیرہ آیات سے بھی استدلال کرتے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ مشرکین کی ظن کی پیروی کرنے پر مذمت فرماتے ہیں اور انہیں یاد نہیں رہا کہ ان آیات میں مذکور ظن سے مراد ظن غالب نہیں ہے جس کا فائدہ اخبار آحاد سے حاصل ہوتاہے اور اس پر بالاتفاق عمل واجب ہے بلکہ اس سے مراد وہ شک ہے جسے خرص ( اٹکل ) کہا جاتا ہے۔ النہایہ لابن اثیر اور لسان العرب وغیرہما کتب لغت میں ہے ”الظن الشک یعرض لک فی الشی ء فتحققہ وتحکم به “ ( ظن اس شک کو کہتے ہیں جو آپ کی کسی چیز میں لاحق ہے تو آپ اس کی تحقیق کے بعد اس پر حکم لگائیں) یہی وُہ ظن ہے جس کی اللہ تعالیٰ نے مشرکین کے بارے میں اطلاع دی ہے اس کی تائید اس ارشادِ باری تعالیٰ سے بھی ہوتی ہے إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ اس میں اللہ تعالیٰ نے صرف تخمینے اور اندازے کو ظن بتایا ہے۔ اگر اس ظن سے مراد جس کی اطلاع ان آیات میں مشرکین پر دی گئی ہے ظن غالب ہوتا جیساکہ ان استدلال کرنےو الوں کا خیال ہے تواس پر احکام میں عمل کرنا جائز نہ ہوتا۔ یہ میں دو وجوہ کی بناء پر کہتا ہوں۔
x
صفحہعنوان
12فصل اوّل سنت کی طرف مراجعت واجب اور اُس کی مخالفت حرام ہے
12اتباعِ سنت کا حکم قرآن سے:۔
17جملہ اُمور میں اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم احادیث مبارکہ سے!
21ان آیات واحادیث کا منشا
25ہر دور میں عقائد واحکام میں سنت کا اتباع لازم ہے!
26متاخرین کا سنت کو بجائے حکم ماننے کے اسے اپنے وضع کردہ اصولوں پر پیش کرنا
28متأخرین کے ہاں سنت کی اجنبیت:۔
29متاخرین کے مزعومہ جن کی وجہ سے سنّت متروک ہوئی!
30فصل دوم
30حدیث رسول پر قیاس کو مقدم کرناباطل ہے!
32حدیث پر قیاس واصول کی تقدیم کا سبب
34احادیث صحیحہ کی چند مثالیں اُن کی قواعد کی وجہ سے جن کی مخالفت کی گئی!
38فصل سول
38خبر واحد عقائد واحکام میں حجّت ہے!
39ایک شبہ اور اس کا ازالہ
42اخبار آحاد کو حجت تسلیم نہ کرنے کا عقیدہ وہم وخیال پر مبنی ہے!
42عقائد کے متعلق خبرِ واحد سے حجیّت کے وجوب پر دلائل !
43دلیل اوّل :
43دلیل ثانی :۔
44دلیل ثالث:۔
45دلیل رابع:۔
49امام شافعی رحمہ اللہ علیہ خبرِ واحد سے عقیدہ ثابت کرتے ہیں!
50عقیدے کےمتعلق اخبار آحاد سے عدم حجیت نوپید بدعت ہے!
53بہت سی اخبار آحاد سے علم ویقین کا فادہ !
58اخبار آحاد سے افادۂ کا علم کا انکار سنت سے جہالت کے سبب ہے!
60حدیث کے متعلق بعض فقہاء کا موقف اور سنت سے عدم واقفیت کی دومثالیں!
62چوتھی فصل تقلید اور اُسے مذہب ودین بنانا
62تقلید کی حقیقت اور اُس سے تحذیر:۔
64”باب“تقلید اور اس کی نفی کا بیان‘ تقلید اور اتباع میں فرق!
69علم صرف اللہ اور اس کے رسول کے فرمودات کا نام ہے!
73دلیل سمجھنے سےعاجز آدمی کےلیے تقلید کا جواز:
75اہل مذاہب کا اجتہاد سے تصادم اور ہر ایک پر تقلید کو واجب قراردینا
77ائمہ کے لیے تعصب اور ان کی تقلید فرض قرار دینے میں اہل مذہب کی ان سے مخالفت!
78مقلدین میں اختلاف کی کثرت اور محدثین میں اس کی قلت!
83تقلید کے خطرات اور مسلمانوں پر اس کے آثار سیئہ !
84نئی نسل کے فرائض !
Flag Counter