Maktaba Wahhabi

حجیت حدیث(شیخ البانی)

مؤلف: فضیلت مآب شیخ ناصر الدین البانی

ناشر: ادارہ محدث

مترجم: مولانا حافظ عبدالرشید صاحب اظہرؔ

(الف) اللہ تعالیٰ نے ان پر مطلقاً انکار کیا ہے۔ اسے احکام کے علاوہ صرف عقیدے کے ساتھ خاص نہیں کیا۔ (ب) اللہ کریم نے بعض آیات میں صراحت فرمادی ہے کہ وُہ ظن جس کا اللہ نے مشرکین پر انکار فرمایا ہے وُہ احکام کو بھی مشتمل ہے۔ اس بارے میں اللہ تعالیٰ کے اس صریح فرمان کی طرف توجہ دیجیے۔ فرمایا  سَيَقُولُ الَّذِينَ أَشْرَكُوا لَوْ شَاءَ اللَّـهُ مَا أَشْرَكْنَا وَلَا آبَاؤُنَا وَلَا حَرَّمْنَا مِن شَيْءٍ  كَذَٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ حَتَّىٰ ذَاقُوا بَأْسَنَا  قُلْ هَلْ عِندَكُم مِّنْ عِلْمٍ فَتُخْرِجُوهُ لَنَا  إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنْ أَنتُمْ إِلَّا تَخْرُصُونَ۔ (عنقریب مشرکین کہیں گے اگر اللہ چاہتا تو ہم اور ہمارے آباء شرک نہ کرتے (یہ عقیدہ ہے) اور نہ کسی چیز کو حرام قرار دیتے ( یہ حکم ہے) ایسے ہی اُن کے پہلوں نے جھوٹ باندھا حتیٰ کہ ہمارا عذاب چکھا، کہہ دیجیے کیا تمہارے پاس کوئی علم ہے جسے تم ہمارے سامنے پیش کرسکو؟ تم صرف ظن کی پیروی کرتے اور اٹکل لگاتے ہو۔ اس کی تفسیر اس آیت سے ہوتی ہے قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالْإِثْمَ وَالْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَأَن تُشْرِكُوا بِاللّٰـهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَانًا وَأَن تَقُولُوا عَلَى اللّٰـهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ۔ ترجمہ: ( کہہ دیجیے کہ میرے پروردگار نے ظاہر وباطن ( سب) نے حیائیاں ‘ گناہ اور ناحق سرکشی قرار دیا ہے اور یہ کہ تم اس کے ساتھ شریک ٹھہراؤ جس کی اُس نے سند نہیں اتاری اور اللہ پرایسی بات کہو جسےتم جانتے نہیں ہو۔ ) ان سطور سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ وُہ ظن جس پر عمل کرنا جائز نہیں ہے لغوی ظن ہے جو خرص اور تخمین کے مترادف ہے اور بے علمی سے بات کرنا ہے۔ جس طرح اس پر عقائد میں اعتماد کرنا جائز اور حرام ہے اسی طرح احکام میں بھی اس ہر عمل کرنا ناجائز ہے عقائد واحکام میں کوئی فرق نہیں ہے۔ جب یہ بات واضح ہوگئی تو ہمارا سابقہ قول ثابت
x
صفحہعنوان
12فصل اوّل سنت کی طرف مراجعت واجب اور اُس کی مخالفت حرام ہے
12اتباعِ سنت کا حکم قرآن سے:۔
17جملہ اُمور میں اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم احادیث مبارکہ سے!
21ان آیات واحادیث کا منشا
25ہر دور میں عقائد واحکام میں سنت کا اتباع لازم ہے!
26متاخرین کا سنت کو بجائے حکم ماننے کے اسے اپنے وضع کردہ اصولوں پر پیش کرنا
28متأخرین کے ہاں سنت کی اجنبیت:۔
29متاخرین کے مزعومہ جن کی وجہ سے سنّت متروک ہوئی!
30فصل دوم
30حدیث رسول پر قیاس کو مقدم کرناباطل ہے!
32حدیث پر قیاس واصول کی تقدیم کا سبب
34احادیث صحیحہ کی چند مثالیں اُن کی قواعد کی وجہ سے جن کی مخالفت کی گئی!
38فصل سول
38خبر واحد عقائد واحکام میں حجّت ہے!
39ایک شبہ اور اس کا ازالہ
42اخبار آحاد کو حجت تسلیم نہ کرنے کا عقیدہ وہم وخیال پر مبنی ہے!
42عقائد کے متعلق خبرِ واحد سے حجیّت کے وجوب پر دلائل !
43دلیل اوّل :
43دلیل ثانی :۔
44دلیل ثالث:۔
45دلیل رابع:۔
49امام شافعی رحمہ اللہ علیہ خبرِ واحد سے عقیدہ ثابت کرتے ہیں!
50عقیدے کےمتعلق اخبار آحاد سے عدم حجیت نوپید بدعت ہے!
53بہت سی اخبار آحاد سے علم ویقین کا فادہ !
58اخبار آحاد سے افادۂ کا علم کا انکار سنت سے جہالت کے سبب ہے!
60حدیث کے متعلق بعض فقہاء کا موقف اور سنت سے عدم واقفیت کی دومثالیں!
62چوتھی فصل تقلید اور اُسے مذہب ودین بنانا
62تقلید کی حقیقت اور اُس سے تحذیر:۔
64”باب“تقلید اور اس کی نفی کا بیان‘ تقلید اور اتباع میں فرق!
69علم صرف اللہ اور اس کے رسول کے فرمودات کا نام ہے!
73دلیل سمجھنے سےعاجز آدمی کےلیے تقلید کا جواز:
75اہل مذاہب کا اجتہاد سے تصادم اور ہر ایک پر تقلید کو واجب قراردینا
77ائمہ کے لیے تعصب اور ان کی تقلید فرض قرار دینے میں اہل مذہب کی ان سے مخالفت!
78مقلدین میں اختلاف کی کثرت اور محدثین میں اس کی قلت!
83تقلید کے خطرات اور مسلمانوں پر اس کے آثار سیئہ !
84نئی نسل کے فرائض !
Flag Counter