Maktaba Wahhabi

71 - 76
اہلِ حدیث سے دیوبندیوں کا بُغض کسی حوالے کا محتاج نہیں ہے۔مداہنت والی پالیسی رکھنے والوں کو چاہیئے کہ عصرِ حاضر میں ماسٹرامین اوکاڑوی،ابوبکرغازیپوری،حبیب اللہ ڈیروی وغیرھم جیسے دیوبندیوں کی کتابیں دیکھیں جو کہ عام مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔کسی ایک کتاب کا مطالعہ کر کے دیکھ لیں،دیوبندیوں کے اسلاف نے اہلِ حدیث کے خلاف’’نظم المساجد باخراج الوھابیین من المساجد‘‘نامی رسالہ لکھ کر اہلِ حدیث کو مسجدوں میں نمازیں پڑھنے سے منع کردیا تھا۔{وَاللّٰہُ مِنْ وَرَائِہِمْ مُّحِیْطٌ }(البروج:۲۰)یہ کتاب’’نظم المساجد‘‘مطبوع ومتداول ہے۔ تنبیہ: اہلِ الحدیث سے بغض اور کتاب وسنت میں تحریفات کرنے والے اور بھی بہت سے فرقے ہیں مثلاً مسعوداحمد بی ۔ایس۔سی(تکفیری)کی جماعت المسلمین،ڈاکٹر مسعود الدین عثمانی برزخی(تکفیری)کی جماعت جدید خوارج اور موجودہ تکفیری جماعتیں وغیرہ،ان کا بھی وہی حکم ہے جو دوسری بدعتی جماعتوں کا ہے ان کی اقتداء میں نماز جائز نہیں ہے۔ان تمام گمراہ فرقوں سے برا ء ت اور علیحدگی ضروری ہے۔ 8ختمِ نبوت پر ڈاکہ: اہلِ حدیث کو مسجدوں سے نکالنے والوں کا ختمِ نبوت کے بارے میں عجیب وغریب عقیدہ ہے۔علّامہ محمد قاسم صاحب نانوتوی بانی مدرسہ دیوبند لکھتے ہیں: ’’بلکہ اگر بالفرض بعد زمانہ ٔ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی کوئی نبی پیدا ہو تو پھر بھی خاتمیتِ محمدی صلعم
Flag Counter