Maktaba Wahhabi

108 - 373
(9)۔آپ کو امام کے قریب جگہ لینی چاہیے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: "وَلِيَلِنِي مِنكُمْ أُولو الأَحْلامِ والنُّهَى" "میرے قریب وہ لوگ کھڑے ہوں جو عقل مند اور سمجھ دار ہیں۔"[1] واضح رہے یہ حکم مردوں کے لیے ہے،البتہ عورتوں کے بارے میں اس کے برعکس حکم ہے،یعنی : "خَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا""عورتوں کی آخری صف بہترین صف ہے۔"[2] اس کی وجہ یہ ہے کہ آخری صف والی عورتوں پر مردوں کی نگاہ نہیں پڑتی۔ (10)۔نمازیوں کو چاہیے کہ پوری توجہ سے صفیں سیدھی کریں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: "سَوُّوا صُفُوفَكُمْ , فَإِنَّ تَسْوِيَةَ الصَّفِّ مِنْ تَمَامِ الصَّلاةِ ""اپنی صفوں کو درست کرو کیونکہ صفوں کی درستی سے نماز کی تکمیل ہے۔"[3] ایک دوسری روایت میں ہے: "لَتُسَوُّنَّ صُفُوفَكُمْ أَوْ لَيُخَالِفَنَّ اللّٰهُ بَيْنَ وُجُوهِكُمْ""تم اپنی صفوں کو درست رکھو،ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے چہروں کے درمیان مخالفت ڈال دے گا۔"[4] صفوں کی درستی کا مطلب یہ ہے کہ کندھے سے کندھا اور ٹخنے سے ٹخنہ ملا کر صفوں کو سیدھا کیا جائے۔[5] (11)۔نمازیوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کے درمیان فاصلوں کو حتی الامکان ختم کریں۔اس کے لیے باہم مل کر اور جڑ کر کھڑے ہوں تاکہ شیطانی سوراخ بند ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: "أَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ وَتَرَاصُّوا"
Flag Counter