Maktaba Wahhabi

81 - 94
تَغْفِرَلِیْ ذُنُوْبِیْ إِنَّکَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ ‘‘اے اللہ!میں تجھ سے سوال کرتاہوں کیونکہ تو اکیلا ہے، تو بے نیا ز ہے، نہ تیری کوئی اولادہے اور نہ تو کسی کی اولاد ہے اور نہ تیرا کوئی ہم سرہے، تو میرے گناہ معاف کردے بے شک تو بڑا بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے (اس کی یہ دعا سننے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا: اسے بخش دیاگیاہے ۔‘‘ ساتویں دعا:سیّدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( کُنْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم جَالِساً وَرَجُلٌ قَائِمٌ یُصَلِّیْ فَلَمَّا رَکَعَ وسَجَدَ وَتَشَہَّدَ دَعَا فَقَالَ فِیْ دُعَائِہٖ اللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ بِأَنَّ لَکَ الْحَمْدُ لَا إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ الْمَنَّانُ بَدِیْعُ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ یَاذَالْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ یَا حَیُّ یَاقَیُّوْمُ إِنِّی أَسْأَلُکَ فَقَالَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم لَأَصْحَابِہٖ تَدْرُوْنَ بِمَادَعاَ؟ قَالُوْا اللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ أَعْلَمُ قَالَ وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ لَقَدْ دَعَا اللّٰہَ بِاسْمِہِ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ إِذَا دُعِیَ بِہٖ أَجَابَ وَإِذَا سُئِلَ بِہٖ أَعْطٰی۔))[1] ’’میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھاہو ا تھا اور ایک آدمی کھڑا نماز پڑھ رہا تھا جب اس نے رکوع کیا، سجدہ کیا اور تشہد میں بیٹھ کر یہ دعا پڑھی ’’اللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ بِأَنَّ لَکَ الْحَمْدُ لَا إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ الْمَنَّانُ بَدِیْعُ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ یَاذَالْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ یَا حَیُّ یَاقَیُّوْمُ إِنِّی أَسْأَلُکَ ‘‘اے اللہ !میں تجھ سے سوال کرتاہوں کیونکہ سب تعریفیں تیرے لیے ہی ہیں اور تیرے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، تو ہی عطاء کرنے والا ہے اور تو ہی زمین
Flag Counter