Maktaba Wahhabi

82 - 94
آسمان کو انوکھے طریقے سے پیدا کرنے والا ہے۔ اے بلند مرتبے اورعزت والے، اے زندہ اور قائم رہنے والے بے شک میں یہ سب چیزیں تجھ ہی سے مانگتا ہوں ۔ تونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے میرے صحابہ تم جانتے ہو اس نے کون سی دعا مانگی ہے؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جواب دیتے ہیں: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی زیادہ جانتے ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اس نے اللہ کے اس نام کے ساتھ دعا مانگی ہے کہ اگر اس نام سے دعا کی جائے تو اللہ تعالیٰ دعا قبول فرماتے ہیں اور اگر کسی چیز کا سوال کیا جائے تواللہ رب العزت عطا فرماتے ہیں۔‘‘ آٹھویں دعا: سیّدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (( جَائَ تْ أُمُّ سُلَیْمٍ إِلَی النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم فَقَالَتْ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم عَلِّمْنِیْ کَلِمَاتٍ أَدْعُوْ بِہِنَّ فِی صَلَاتِیْ ؟ فَقَالَ سَبِّحِی اللّٰہَ عَشْرًا وَاحْمَدِیْہِ عَشْرًا وَکَبِّرِیْہِ عَشْرًا ثُمَّ سَلِیْہِ حَاجَتَکِ…۔)) [1] ’’سیدہ ام سلیم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیںاورکہنے لگیں: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ایسے کلمات سکھلائیں جن کے ساتھ میں نماز میں دعا کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو دس مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہ ، دس مرتبہ الْحَمْدُ لِلّٰہِ، دس مرتبہ اللّٰہُ أَکْبَر پڑھ لے اس کے بعد تواپنی حاجت اور ضرورت کا سوال کر…‘‘ نویں دعا: سیّدنا فروہ بن نوفل بیان کرتے ہیں کہ: (( قُلْتُ لِعَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا حَدِّثِیْنِیْ بِشَیْئٍ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ ِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَدْعُوْ بِہٖ فِی صَلَاتِہٖ فَقَالَتْ نَعَمْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہُ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ اللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّمَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَالَمْ
Flag Counter