Maktaba Wahhabi

79 - 127
کا فعل اس بات کا قرینہ (دلیل) نہیں ہو سکتا کہ وہ قولی حدیث سے ثابت شدہ حکم کو اس کے مصرف سے پھیر دے۔‘‘[1]4صحیح احادیث سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مسجد حرام میں بھی سترہ رکھنے کا اہتمام ثابت ہے۔ سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ سے روایت ہے: ’اعتمر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فطاف بالبیت و صلی خلف المقام رکعتین و معہ من یسترہ من الناس‘[2] ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمرے میں بیت اللہ کا طواف کرنے کے بعد مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعتیں ادا فرمائیں اور آپ کے ساتھ ایسے لوگ تھے جو لوگوں کے لیے سترہ تھے۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی عمل حضرت جابرحجۃ الوداع کے موقع پر بیان فرماتے ہیں، چنانچہ صحیح مسلم میں سیدناجابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: ’حتی اذا اتینا البیت معہ، استلم الرکن فرمل ثلاثا و مشی اربعا، ثم تقدم إلی مقام إبراھیم فقرأ {وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرَاہِیْمَ مُصَلّٰی} [البقرۃ: 125] فجعل المقام بینہ و بین البیت۔‘[3] ’’یہاں تک کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیت اللہ آئے، آپ نے رکن کا استلام کیا اور تین چکروں میں رمل کیا اور چار چکروں میں عام رفتار سے چلے، پھر مقام ابراہیم پر آ کر آیت {وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرَاہِیْمَ مُصَلّٰی} [البقرۃ: 125] پڑھی اور (دو رکعت ادا کرنے کے لیے) آپ نے مقام ابراہیم کو اپنے اور بیت اللہ کے درمیان کر لیا۔‘‘
Flag Counter