Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

مقدمۃ المحقق خطبہ مسنونہ: اما بعد1۔ یہ کتاب: ’’الشرح والإبانۃ علی أصول السنۃ والدیانۃ ومجانبۃ المخالفین ومباینۃِ أہل الأہواء المارقین‘‘ یہ ’’أبو عبداللّٰہ عبیداللّٰہ إبن بطۃ العکبري المتوفی (۳۸۷ ھ)‘‘ کی تصنیف ہے، اس کا شمار عقیدہ، ابواب سنت، عبادات اور آداب کی مختصر کتابوں میں ہوتا ہے۔ بہت سارے اہل علم کے ہاں اس کتاب کو ’’الإبانۃ الصغریٰ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، تاکہ اس کے اور دوسری بڑی کتاب ’’الإبانہ عن شریعۃ الفرقۃ الناحیۃ ومجانبۃ الفرق المذمۃ‘‘ کے درمیان فرق ہو سکے۔ اسے اہل علم حضرات ’’الإبانۃ الصغریٰ‘‘ کے نام سے جانتے ہیں ۔ ’’الإبانۃ الصغریٰ‘‘ کے مختصر ہونے کے باوجود ’’الإبانۃ الکبریٰ‘‘ اس سے مستغنی نہیں سکتی، اور جو چیز میرے سامنے آتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ کتاب الإبانۃ الصغریٰ کا مختصر نہیں ، جیسا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے۔ مصنف نے اس طرف کوئی اشارہ تک نہیں کیا بلکہ اس میں بہت ساری احادیث اور ابواب ایسے ہیں جن کا الإبانۃ الکبریٰ میں نام تک نہیں ۔ کتاب ہمارے سامنے موجود ہے۔ حق بات یہ ہے کہ یہ جلیل القدر اثر کثیر منفعت کتاب ہے۔ اہل علم اس کا شایان شان اہتمام کرتے چلے آئے ہیں ، اور اس کی دلیل بڑے بڑے علماء کرام کے سامنے کثرت کے ساتھ کتاب کا پڑھا جانا ہے۔
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter