Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ حضرت إلإمام أبو عبداللّٰہ عبیداللّٰہ بن محمد بن محمد بن حمدان بن بطۃ العکبری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : تمام تعریفیں اللہ عزوجل کے لیے ہیں ، جس نے ہم پر بے شمار انعام کیے اور اس کے پے پناہ احسانات ہیں ۔ جس کی قدر بلند و بالا اور جس کی عظمت انتہائی شرف و منزلت والی ہے، اس نے ہمیں اپنی معروفت کی طرف ہدایت دی۔ اپنی ربوبیت کے اقرار کی توفیق بخشی، اور ہمیں دین حق کے اتباع گزاروں اور ملت صدق کے پیروکاروں میں سے بنایا۔ پس ہر قسم کی تعریف اسی کی ہے، اور ہم اس کی حمد و ثناء بیان کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں دین اسلام کی طرف ہدایت دی۔ ہمیں علم سکھایا، اور اتباع سنت کی توفیق دی، اور ہمیں اس کا الہام کیا، اور ہمیں وہ چیزیں سکھائیں جو ہم جانتے نہیں تھے۔ اس کے فضل ہم پر بہت زیادہ ہیں ۔ اور درود و سلام ہو اس کے نبی اور رسول، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جنہیں اللہ تعالیٰ نے اقامت حجت اور اثبات وحدانیت اور حکمت و نصیحت کے ساتھ اپنی طرف دعوت کے لیے مبعوث فرمایا، (اللہ تعالیٰ تعریف ہے، اس کی ظاہری اور باطنی نعمتوں پر)۔ اور اللہ تعالیٰ کی تعریف ہے، ظاہر شریعت پر تزکیہ کرنے والی سنتوں پر، اور اعلیٰ اخلاقی تعلیمات۔ ڈھیروں درود و سلام ہوں ۔ ہم اللہ تعالیٰ سے حق بات کہنے کی توفیق کا سوال کرتے ہیں اور نیک اعمال کی توفیق کا، اور دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس کام کو صرف اپنی رضا مندی کے لیے خاص کر دے، اور محبت و ایثار کی طلب کا وسیلہ بنا دے، تاکہ اس کے ہاں ہماری اس کاوش کی قدر دانی ہو، اور اس پر ہمیں بھر پور اجر و ثواب کی عنایت ہو۔ (آمین)
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter