Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

100
منکر و نکیر یہ دو فرشتے ہیں ، اور عذاب قبر بھی مانتے ہیں ۔ 1 1۔ طبقات الحنابلۃ: ۱؍ ۱۳۵۔ ابن شاہین نے السنۃ: ۳۶ پر سفیان ثوری کا قول نقل کیا ہے، فرمایا: معتزلہ عذاب قبر کے منکر ہیں ۔ ابن تیمیہ فرماتے ہیں : اہل سنت والجماعت کا اتفاق و اجتماع ہے کہ عذاب اور نعمتیں روح اور بدن کو نہیں ، اور بدن اور روح دونوں کو تکلیف ہو، یا بدن کو تکلیف ہو روں کو نہیں ۔ 1 1۔ دیکھو: مجموع الفتاوی: ۴؍ ۲۸۲۔ الشریعۃ: ۳؍ ۱۲۷۲۔ للالکائی: ۶؍ ۴۳۶۔ ۲۵۸۔ حضرت براء نے روایت کیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگو۔‘‘ 1 1۔ أبو داؤد: ۴۷۵۳۔ السنۃ لعبداللّٰہ: ۱۴۱۸۔ اسے ابن مندہ، حاکم اور ابن تیمیہ نے صحیح کہا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿فَاِنَّ لَہٗ مَعِیْشَۃً ضَنْکًا﴾ (طہ: ۱۲۴) ’’تو بے شک اس کے لیے تنگ گزران ہے۔‘‘ ۲۵۹۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میت کو قبر میں بٹھایا جاتا ہے۔‘‘ 1 1۔ الأوسط للطبرانی: ۳۱۸۲۔ حضرت اسماء فرماتی ہیں .....الخ۔ رواہ البخاری: ۱۳۷۴۔ مسلم: ۷۳۱۸۔ بروایۃ ابن عباس۔ ۲۶۰۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر قبر کی بھینچ سے یا فرمایا: قبر کے دباؤ سے کوئی بچا ہوگا، تو وہ سعد بن معاذ ہی بچا ہوگا۔‘‘ 1 1۔ أحمد: ۲۴۲۸۳۔ السنۃ لعبداللّٰہ: ۱۳۹۰۔ البدایۃ والنہایۃ: ۴؍ ۱۴۶۔ ۲۶۱۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿فَاِنَّ لَہٗ مَعِیْشَۃً ضَنْکًا﴾ (طہ: ۱۲۴)’’تو بے شک اس کے لیے تنگ گزران ہے۔‘‘ مفسرین نے اس کی تفسیر میں لکھا ہے: اس سے مراد عذاب قبر ہے۔‘‘ 1 1۔ تفسیر الطبری: ۱۶؍۲۲۸۔ تفسیر ابن کثیر: ۵؍ ۳۲۲۔
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter