Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

101
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿فَاِنَّ لَہٗ مَعِیْشَۃً ضَنْکًا﴾ (طہ: ۱۲۴)’’تو بے شک اس کے لیے تنگ گزران ہے۔‘‘ اس سے مراد عذاب قبر ہے۔ ابن کثیر کہتے ہیں : اس حدیث کی سند جید ہے۔ 1 1۔ إبن حبان: ۳۱۱۹۔ ۲۶۲۔ پھر اس کے بعد: قبروں سے اٹھائے جانے کے لیے صور اسرافیل اور تشور (دوبارہ اٹھنے پر)ایمان کا مسئلہ ہے۔ دل کو یہ ضرور یقین دلایا جائے کہ تم نے مرنا ہے، اور قبر میں جھٹکا لگے گا، اور قبر میں تم سے سوال و جواب ہوں گے، اور مرنے کے بعد دوبارہ اٹھایا جانا ہے۔ اس پر ایمان لانا لازمی فریضہ ہے، اور اس کا انکار کرنے والا کافر ہے۔‘‘ 1 فرماتے ہیں : ہم نے حجاز، شام، عراق اور دوسرے ممالک میں جن علماء کو پایا اُن سب کا یہ عقیدہ تھا کہ، نفخ صور حق ہے۔ اس میں حضرت اسرافیل پھونک ماریں گے تو تمام مخلوق مر جائے گی۔ پھر اس میں دوسری بار پھونکیں گے تو تمام مخلوق اللہ کے سامنے حاضری کے لیے اٹھ کھڑی ہو گی، اور حساب و کتاب کے لیے تیار ہو گی۔‘‘ 2 1۔ حرب کرمانی: ۲۸۰ھ۔ 2۔ السنۃ للحرب: ۴۱۔ ۲۶۳۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تمہیں ننگے پاؤں ، ننگے سر اور بغیر ختنہ کے قبروں سے اٹھایا جائے گا۔‘‘ 1 اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : 1۔ مسلم: ۷۳۰۳۔ بخاری: ۳۳۴۹۔ ﴿یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا﴾ (المعارج: ۴۳) ’’جس دن وہ قبروں سے تیز دوڑتے ہوئے نکلیں گے۔‘‘ پس جو کوئی اللہ تعالیٰ کی ایک آیت یا ایک حرف کی تکذیب کرے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے کسی عقیدہ کو رد کرے تو وہ کافر ہے۔‘‘ ۲۶۴۔ پھر دوبارہ اٹھائے جانے پر اور پل صراط پر ایمان ہے۔ وہاں پر مومنوں کا ورد ہوگا، مسلم سلم، سلامتی ہو سلامتی ہو۔ (یہ حضرت مغیرہ بن شعبہ والی روایت کی طرف اشارہ
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter