Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

پہلے یہ تہمتیں لگانے انہیں پھیلانے اور عام کرنے والا خطیب بغدادی ہے۔ اس نے اپنی کتاب تاریخ بغداد میں یہ کام کیا ہے۔ لیکن اس کا جواب ابن جوزی نے اپنی کتاب المنتظم میں دیا ہے اور خطیب کی ایک ایک بات پر رد کیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ آپ نے ابن بطہ کے دفاع میں خطیب کی ان تہمتوں کے جواب میں ایک مستقل کتاب لکھی ہے، اس کا نام ہے: ’’الإنتصار لإبن بطۃ‘‘ ایسے ہی معلمی نے ’’التنکیل: ۱؍ ۳۴۰۔ ۳۴۷‘‘ پر اس مسئلہ پر قلم اٹھایا ہے، اور عدل و انصاف کے ساتھ خطیب کی خبر لی ہے۔ اس تمام کلام کا احاطہ ’’الإبانۃ الکبری‘‘ کے محقق نے ’’قسم القدر‘‘ میں کیا ہے، اور اس پر مزید کچھ اضافہ بھی کیا ہے، اور اس میں ایک پوری فصل بطور خاص لکھی ہے جس میں ان شبہات کا کافی و شافی علمی جواب دیا گیا ہے۔ یہاں اتنا اشارہ کافی ہے جو کوئی تفصیل جاننا چاہیے تو اسے ان تینوں کتابوں کا مراجع کر لینا چاہیے ان میں کافی و شافی جواب مل جائے گا۔ واللّٰہ المستعان۔1 1۔ منقول از مقدمۃ، کتاب ’’إبطال الحیل‘‘ لإبن بطہ، تحقیق، عمیر۔ تاریخ وفات ۳۸۷ھ۔ ۸۳ سال کی عمر میں وفات پائی۔ رحمہ اللّٰہ رحمۃ واسعۃ۔ حالات زندگی جاننے کے لیے دیکھیں : ٭ طبقات الحنابلۃ: ۳؍ ۲۵۶ ٭ تاریخ بغداد: ۱۰؍ ۳۷۱ ٭ السیر: ۱۶؍ ۵۲۹ ٭ العیر: ۳؍ ۳۵ ٭ المیزان: ۳؍ ۳۳۱ ٭ البدایۃ والنہایۃ: ۱۱؍ ۳۴۳ ٭ الشدزات: ۳؍ ۱۲۲
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter