Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

137
اور پھر فرمایا: ﴿فَمَنِ افْتَرٰی عَلیَ اللّٰہِ الْکَذِبَ مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوْنَo﴾ (آل عمران: ۹۴) ’’پھر جس نے اس کے بعد اللہ پر جھوٹ باندھا تو وہی ظالم ہیں ۔‘‘ امام طبری نے صحیح سند کے ساتھ حضرت ابن عباس سے اس آیت کی تفسیر میں نقل کیا ہے: ﴿فَمَنِ افْتَرٰی عَلیَ اللّٰہِ الْکَذِبَ مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوْنَo﴾ (آل عمران: ۹۴) ’’پھر جس نے اس کے بعد اللہ پر جھوٹ باندھا تو وہی ظالم ہیں ۔‘‘ فرمایا: ’’حضرت یعقوب علیہ السلام کو عرق النساء کی بیماری تھی۔ تو آپ نے نذر مانی اگر اللہ تعالیٰ نے انہیں شفا دے دی تو وہ اونٹ کا گوشت نہیں کھائیں گے۔ تو یہودیوں نے بھی اپنے اوپر اس کو حرام کر دیا۔‘‘ پھر آپ نے یہ آپ یہ آیت پڑھی: ﴿قُلْ فَاْتُوْا بِالتَّوْرٰیۃِ فَاتْلُوْہَآ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَo﴾ (آل عمران: ۹۳) ’’کہہ دے تو لاؤ تورات، پھر اسے پڑھو، اگر تم سچے ہو۔‘‘ یعنی یہ معاملہ تورات کے نزول سے پہلے کا ہے۔ 1 1۔ الطبری: ۴؍ ۱۔ العجاب فی بیان الأسباب: ۲؍ ۷۱۲۔ ۳۶۴۔ پھر اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ چیزوں کو حرام کہنے کے بارے میں روافض میں یہود کی مشابہت پائی جاتی ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ کے فرامین کو ٹھکراتے ہیں ، اور اس پر بہتان گھڑتے ہیں ۔ ایسے ہی انہوں نے ایک قسم کی مچھلی (جری)اور اُونٹ کے گوشت کو حرام کہا ہے۔
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter